Maktaba Wahhabi

68 - 103
خاندان کا بُرا بیٹا یا خاندان کا بُرا بھائی ہے‘‘۔ جب وہ داخل ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے نرم کلامی کی۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: آپ نے پہلے اس کے بارے میں یوں فرمایا تھا۔ پھر آپ نے اس سے نرم گفتگو کی!! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے نزدیک درجے میں سب سے بدترین وہ شخص ہے جس کو لوگ اس کی بدزبانی کی وجہ سے چھوڑ دیں۔ (یعنی اس سے کنارہ کشی کریں)۔ (رواہ البخاری) نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے متعلق سخت گفتگو (Remarks) اس کی غیر موجودگی میں دیئے تھے اور اس کے حاضر ہونے کے بعد نرم گفتگو دلجوئی اور الفت پیدا کرنے کے لئے کی تھی تاکہ اس کی قوم اسلام قبول کر لے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سخاوت 1۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھلائی کے کاموں میں سب سے زیادہ سخی تھے اور ماہِ رمضان میں عام ایام سے بھی زیادہ سخی ہو جاتے تھے۔ ورا رمضان گذرنے تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حالت رہتی تھی۔ جبریل امین آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر قرآن آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پیش کرتے تھے۔ جب جبریل آپ سے ملتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھلائی کے کاموں میں تیز ہوا سے بھی زیادہ سخی ہوتے تھے۔ (رواہ البخاری)۔ 2۔سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسلام کی خاطر جب بھی کوئی چیز مانگی گئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ ضرور عطا فرما دی۔ ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے دو پہاڑوں کے درمیان بکریوں کا ایک ریوڑ عطا فرمایا۔ وہ اپنی قوم کے پاس گیا اور اس نے کہا: اے لوگو! اسلام قبول کر لو اس لئے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ایسی عطا کرتے ہیں جس سے فاقے کا اندیشہ باقی نہیں رہتا۔ (رواہ مسلم) 3۔سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے دو پہاڑوں کے درمیان بکریاں مانگیں (یعنی بہت سی بکریاں مانگیں) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے عطا کر دیں۔ اس نے اپنی قوم کے پاس آ کر کہا: اے لوگو! اسلام قبول کر لو۔ اللہ کی قسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم عطا کرتے وقت اپنے فقر و فاقہ کا بھی اندیشہ نہیں کرتے (یعنی اپنے پاس کچھ بھی نہیں رکھتا)۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی مالِ دنیا حاصل کرنے کے ارادے سے اسلام قبول کرتا تھا۔ اس کے بعد اسلام اس کے لئے دنیا اور اس کی ساری دولت سے زیادہ محبوب ہو جاتا تھا۔ (رواہ مسلم)۔ 4۔سیدنا شہاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کا غزوہ کیا
Flag Counter