Maktaba Wahhabi

76 - 103
و قبراً بہ واری التراب و ملحد میں ان نشانات سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے عہد کو پہچانتا ہوں۔ اور اس قبر کو بھی جسے مٹی نے چھپا رکھا ہے۔ اعني الرسول فإان اللّٰه فضلہ علی البریۃ بالتقوی و بالجود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری مراد ہیں۔ بیشک اللہ تعالیٰ نے انہیں تقویٰ اور سخاوت کی وجہ سے پوری مخلوق پر فضیلت دی ہے۔ فینا الرسول و فینا الحق نتبعہ حتی المسمات و نصر غیر محدود ہم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور دین حق موجود ہے۔ جس کی ہم پیروی کرتے ہیں موت تک ہم اس دین کی غیر محدود مدد کرتے رہیں گے۔ مسلمان آدمی کا لباس 1۔اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿وَثِیَابَکَ فَطَھِّر﴾ (سورۃ المدثر:4)۔ ’’انہیں پانی سے دھو اور اپنے نفس کو گناہوں اور نافرمانیوں سے پاک کر‘‘۔ 2۔سیدہ اُمّ سلمہ بیان کرتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک قمیص سب کپڑوں سے زیادہ محبوب تھی۔ (قمیص نصف پنڈلیوں تک پہنچنے والا لمبا کرتہ ہے)۔ 3۔سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص تکبر اور غور سے اپنے کپڑے کو زمین پر گھسیٹے قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اس کی طرف نظر کرم نہیں کرے گا۔ (رواہ البخاری)۔ 5۔سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب پگڑی باندھتے تھے تو اس کا پلو کندھوں کے درمیان لٹکا دیتے تھے۔ (رواہ الترمذی)۔ 6۔جناب سالم کے باپ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تہہ بند، قمیص اور پگڑی میں جس چیز کو کسی نے تکبر سے لٹکایا اور زمین پر گھسیٹا، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسکی طرف نظر کرم نہیں کرے گا‘‘۔ (رواہ ابوداؤد والنسائی)۔ 7۔سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ’’مومن کا تہبند اس کی نصف پنڈلیوں تک ہے۔ اگر پنڈلیوں اور ٹخنوں کے درمیان ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔ جو اس سے (یعنی ٹخنوں سے) نیچے ہو
Flag Counter