Maktaba Wahhabi

83 - 103
میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سرخ جوڑے میں دیکھا ہے۔ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم اتنے خوبصورت لگتے تھے) کہ میں نے کبھی آپ سے زیادہ خوبصورت کسی چیز کو نہیں دیکھا‘‘ ۔ (متفق علیہ)۔ 5۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’جس شخص کے دل میں ایک دانے برابر بھی تکبر ہو گا وہ جنت میں داخل نہیں ہو گا‘‘۔ ایک آدمی نے کہا: آدمی پسند کرتاہے کہ اس کا کپڑا خوبصورت ہو، جوتا خوبصورت ہو۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بیشک اللہ تعالیٰ خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند کرتا ہے۔ تکبر تو ہے : حق کو ٹھکرانا انکار کرنا اور لوگوں کو حقیر جاننا‘‘۔ (رواہ مسلم)۔ 6۔ابو الاحوص کے باپ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، میرے کپڑے ردی تھے: الرسول:یا تیرے پاس مال نہیں ہے؟ وہ آدمی:جی ہاں (میرے پاس مال ہے)۔ الرسول:کونسا مال ہے؟ وہ آدمی:اونٹ گائیں، بکریاں، گھوڑے اور غلام۔ الرسول:جب اللہ نے تجھے مال دیا ہے تو تجھ پر اللہ کی نعمت اور سخاوت کا اثر ظاہر ہونا چاہیئے۔ (رواہ احمد)۔ 7۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ’’جس شخص کو اللہ نے کوئی نعمت عطا کی ہو تو اللہ تعالیٰ پسند کرتا ہے کہ اس کے بندے پر اس کی نعمت کا اثر ظاہر ہو‘‘۔ (رواہ احمد)۔ نماز اور لوگوں کے لئے زینت اختیار کرنا 1۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ’’تم میں سے اگر کوئی ایک یا تم سب مالی ہمت پاؤ تو محنت اور مزدوری کے دو کپڑوں کے علاوہ جمعہ کے دن دو اچھے کپڑے پہننے میں کیا حرج ہے؟ یا کوئی حرج نہیں ہے‘‘۔ (رواہ ابوداؤد)۔ 2۔سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیْ: ہم بنی انمار کے غزوہ کے سلسلہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے۔ میں ایک درخت کے نیچے تھے۔ دیکھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (دھوپ میں) کھڑے تھے۔ جابر:اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !سائے کے نیچے تشریف لائیے۔ الرسول:آتے ہیں۔ سلام کہتے ہیں اور اتر آتے ہیں۔ جابر رضی اللہ عنہ چھوٹی چھوٹی
Flag Counter