Maktaba Wahhabi

169 - 173
مولانا صلاح الدین مقبول احمد: ہمارے دوست مولانا صلاح الدین بن حاجی مقبول احمد 15۔جنوری 1956ء کو موضع اونرہوا ضلع بلرام پور (صوبہ یوپی ہندوستان) میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں کے مدرسہ نورالہدی میں حاصل کی۔ پھر حصولِ علم کا یہ سلسلہ آگے بڑھتا ہوا مدینہ یونیورسٹی تک پہنچا۔ وہاں انھوں نے جن جلیل القدر اساتذہ سے اخذ فیض کیا، ان میں سعودی عرب ،مصر، سوڈان، ہندوستان اور پاکستان کے رفیع المنزلت اساتذہ شامل ہیں۔ بعدازاں 17۔فروری 1982ء کو وہ کویت چلے گئے۔ اب بھی وہیں ہیں۔ انھوں نے بہت سی کتابیں تصنیف کیں۔ ہندوستان، کویت اور سعودی عرب کے حلقۂ اہل علم میں انھیں بے حد اعزاز کا مقام حاصل ہے۔ انھوں نے حضرت مولانا محمد اسماعیل سلفی کی اردو کتاب ’’جماعت اسلامی کا نظریہ حدیث‘‘ کا ’’موقف الجماعۃ الإسلامیۃ من الحدیث‘‘ کے نام سے اور رسالہ ’’مسلکِ امام بخاری‘‘ کا ’’مذھب الإمام البخاري في ضوء صحیحہ‘‘ کے نام سے عربی ترجمہ کیا۔ مولانا سلفی کی بعض اور کتابوں کو بھی وہ اردو کے قالب میں ڈھال رہے ہیں۔ مولانا ابوالقاسم سیف بنارسی کی ایک اردوکتاب کو بھی انھوں نے عربی میں منتقل کیا۔ وہ تحریر و تصنیف میں ہمہ وقت مصروف رہتے ہیں۔[1] مولانا محمد عزیر شمس مولانا محمد عزیر شمس مذکورہ تینوں حضرات سے عمر میں چھوٹے ہیں۔ 1957ء میں موضع بنکٹوا ضلع مدھو بنی (صوبہ بہار، ہندوستان) میں پیدا ہوئے۔ والد کا اسم گرامی
Flag Counter