Maktaba Wahhabi

40 - 173
اولیں عالم ہیں جنھوں نے یہ علمی کام کیا۔ تفسیر مواہب الرحمن اور سواطع الالہام دونوں نول کشور پریس لکھنؤ سے شائع ہوئیں۔ سید امیر علی ملیح آبادی نے 1337ھ (1919ء) میں وفات پائی۔ سید احمد حسن دہلوی ڈپٹی سید احمد حسن دہلوی 1258ھ (1842ء) میں دہلی میں پیدا ہوئے۔ اپنے عہد کے مشہور اساتذہ سے تعلیم حاصل کی اور تصنیف وتالیف اور دینی خدمات میں بڑا نام پایا۔ دہلی کے وہ اولیں اہل علم ہیں جنھوں نے اردو زبان میں ’’احسن التفاسیر‘‘ کے نام سے سات جلدوں میں قرآن مجید کی تفسیر لکھی جو دو ہزار پانچ سو باسٹھ صفحات کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔ پہلی مرتبہ یہ تفسیر حضرت مفسر کی زندگی میں 1325ھ (1908ء) کو مطبع فاروقی دہلی سے شائع ہوئی۔ متنِ قرآن کا ترجمہ حضرت شاہ عبدالقادر دہلوی رحمہ اللہ کا ہے۔ 1416ھ (1996ء) میں یہ تفسیر مکتبہ سلفیہ شیش محل روڈ لاہور کی طرف سے چھپی۔ اس اشاعت کی بہت بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں مندرج احادیث کی تخریج کر دی گئی ہے۔ نیز احادیث کے راویوں صحابہ کرام کا اشاریہ بنا دیا گیا ہے جو ہر جلد کے آخر میں درج ہے۔ ڈپٹی سید احمد حسن دہلوی تقریباً 80برس کی عمر پا کر 18۔جمادی الاخریٰ 1338ھ (9۔ مارچ 1920ء) کو اس جہان فانی سے عالم جاودانی کی طرف روانہ ہوئے۔ مولانا ثناء اﷲ امرتسری کی خدمتِ قرآن مولانا ثناء اللہ امرتسری متحدہ پنجاب کے پہلے عالم دین ہیں جنھوں نے ’’تفسیر ثنائی‘‘ کے نام سے پورے قرآن مجید کی اردو زبان میں تفسیر لکھی۔ یہ تفسیر آٹھ جلدوں
Flag Counter