Maktaba Wahhabi

79 - 173
کتابیں تصنیف کیں اور خود ہی شائع کیں۔ ان کی تصانیف میں ایک بہ درجہ غایت اہم تصنیف سنن ابن ماجہ کی شرح ’’إنجاز الحاجۃ‘‘ ہے۔ عربی زبان میں یہ شرح بارہ جلدوں پر مشتمل اور 7391 صفحات پر محیط ہے۔ بے شبہ اپنے انداز کی یہ عدیم المثال شرح ہے۔ سنن ابن ماجہ کی شرحیں بعض اور علما نے بھی لکھیں، لیکن ضخامت اور مندرجات میں یہ شرح سب سے فائق تر ہے جو برصغیر کے خطۂ پنجاب کے اس عالم نے لکھی۔ مولانا محمد علی جانباز نے 15۔ ذو الحجہ 1429ھ (13۔دسمبر2008ء) کو سیالکوٹ میں وفات پائی۔ میں ان کے جنازے میں شامل تھا۔ نماز جنازہ علامہ احسان الٰہی ظہیر کے برادرِ اصغر پروفیسر ڈاکٹر فضل الٰہی نے پڑھائی۔ مولانا محمد بن عبد اللہ علوی مولانا محمد علی جانباز سے قبل ابن ماجہ کا عربی میں حاشیہ مولانا محمد بن عبداللہ علوی پنجابی نے ’’مفتاح الحاجہ‘‘ کے نام سے لکھا تھا۔ اس کی تسوید سے وہ 10۔جمادی الاولیٰ 1312ھ (10۔ نومبر 1894ء) کو فارغ ہوئے تھے۔ مولانا ممدوح نہایت صالح اور متبحر عالم تھے۔ اصل میں علاقہ ہزارہ سے تعلق رکھتے تھے۔ حیدرآباد (دکن) چلے گئے تھے اور عمر کا زیادہ حصہ وہیں گزارا۔ تقریباً 80برس عمر پائی اور 1366ھ (1947ء) کے لگ بھگ وفات پائی۔ علم حدیث محدثِ شہیر شیخ حسین بن محسن انصاری یمانی سے حاصل کیا۔ ان کی تحریری کاوشوں میں مسند امام احمد کا اردو ترجمہ اور بعض دیگر علمی کام شامل ہیں۔ مولانا محمد بن عبداللہ علوی پنجابی کا یہ تحریر فرمودہ حاشیہ پہلی مرتبہ 1315ھ (1897ء) کو لکھنؤ میں سنن ابن ماجہ پر لائق احترام محشی کی زندگی میں چھپا۔ دوسری مرتبہ پاکستان میں ادارہ احیاء السنۃ النبویہ ڈی بلاک سرگودھا کی طرف سے جمادی الاولیٰ 1394ھ (جون 1974ء) میں شائع ہوا۔ تیسری مرتبہ بھی اسی ادارے نے
Flag Counter