Maktaba Wahhabi

81 - 173
نے ’’جائزۃ الاحوذی‘‘ کے نام سے چار جلدوں میں جامع ترمذی کی شرح لکھی۔ حافظ صاحب صوبہ پنجاب کے پہلے عالم ہیں جنھوں نے عربی زبان میں یہ بہت بڑی خدمت انجام دی۔ حضرت حافظ صاحب ممدوح اب عربی میں صحیح بخاری کی شرح لکھ رہے ہیں۔ اب تک صحیح بخاری کے اردو ترجمے تو متعدد علماے کرام نے کیے اور بڑی خوب صورتی سے کیے۔ ان حضرات کا دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کرنا چاہیے کہ انھوں نے اس طرف عنانِ توجہ مبذول فرمائی اور حدیث کی اس رفیع الشان ضخیم کتاب کا ترجمہ اور احادیث کی کچھ تشریح کرکے اردو دان طبقے کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہزاروں احادیث اور آپ کے بے حد وحساب ارشادات سے آشنا کرانے کی مبارک کوشش کی اور کر رہے ہیں۔ اس عمل خیر کی اللہ ہی انھیں جزا دینے والا ہے اور ان شاء اللہ ضرور دے گا۔ لیکن عربی زبان میں اس کی مفصل شرح کا اہتمام برصغیر کے حافظ ثناء اللہ مدنی نے کیاجو صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے رہنے والے ہیں۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ انھیں اس بہت بڑے کام کی تکمیل کی توفیق عطا فرمائے۔ شیخ ابوالحسن سندھی کبیر اب صوبہ سندھ کی طرف آیے۔ شیخ ابوالحسن سندھی جنھیں شیخ ابوالحسن سندھی کبیر کہا جاتا ہے، قرآن وحدیث اور فقہ پر عمیق نگاہ رکھتے تھے۔ ان بنیادی علوم کی متعدد اولیں کتابوں پر انھوں نے حواشی تحریر کیے جن سے علما وطلبا استفادہ کرتے ہیں اور حلقۂ اہل علم میں ان کو بے حد اہمیت حاصل ہے۔ ان حواشی سے ان کی دقتِ نظر، قرآن وحدیث میں عبور ومہارت اور فقہ میں وسعتِ معلومات کا پتا چلتا ہے۔ تفسیر قرآن مجید کے سلسلے میں ان کی قابل قدر خدمت یہ ہے کہ دو مشہور تفسیروں، تفسیر
Flag Counter