Maktaba Wahhabi

125 - 295
دہلی میں ورود: ۱۳ رجب ۱۲۴۳ھ بمطابق ۳۰ جنوری ۱۸۲۸ء بدھ کے روز دہلی وارد ہوئے۔یہاں یہ یاد رہے کہ حضرت میاں صاحب ۱۲۳۷ھ پٹنہ سے روانہ ہوئے تھے اور ۱۲۴۳ھ میں ۶ سال بعد آپ دہلی پہنچے اور حضرت شاہ عبد العزیز محدث دہلوی سفر آخرت فرما چکے تھے۔ان کی تاریخ وفات ۴ شوال ۱۲۳۹ھ /۱۸۲۲ء ہے۔ تحصیلِ علم: حضرت شاہ عبد العزیز محدث دہلوی کے انتقال کے بعد ان کے نواسے حضرت شاہ محمد اسحاق کا فیضانِ علم و عمل جاری تھا،لیکن اس وقت حضرت میاں صاحب شاملِ حلقہ ہونے کی قابلیت نہ رکھتے تھے،اس لیے آپ نے ابتدا میں درج ذیل اساتذہ کرام سے اکتساب کیا: 1۔مولانا عبد الخالق دہلوی ا(المتوفی ۱۲۶۱ھ) 2۔ملا اخوند شیر محمد رحمہ اللہ(المتوفی ۱۲۵۷ھ) 3۔مولانا جلال الدین ہروی رحمہ اللہ 4۔مولانا کرامت علی اسرائیلی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۲۷۷ھ) 5۔مولانا سید محمد بخش عرف تربیت خاں مہندس رحمہ اللہ شاہ محمد اسحاق دہلوی رحمہ اللہ کے حلقۂ درس میں : مولانا عبد الخالق دہلوی رحمہ اللہ اور دوسرے اساتذہ کرام سے استفادے کے بعد حضرت میاں محمد نذیر حسین حضرت شاہ محمد اسحاق دہلوی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۲۶۲ھ)کے درس میں شامل ہوئے اور ان سے تفسیر و حدیث میں سے بعض کتب سماعاً اور اکثر قراء تاً پڑھیں۔
Flag Counter