Maktaba Wahhabi

147 - 295
مولانا عبید اللہ رحمانی یکم محرم ۱۳۲۷ھ کو پیدا ہوئے۔آپ نے علومِ اسلامیہ کی تحصیل جن اساتذہ کرام سے کی،ان کے اسماے گرامی درج ذیل ہیں : 1۔مولانا عبد السلام مبارک پوری رحمہ اللہ(والد محترم)(المتوفی ۱۳۴۲ھ) 2۔مولانا غلام یحییٰ کان پوری رحمہ اللہ 3۔مولانا احمد اللہ محدث پرتاب گڑھی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۶۳ھ) 4۔مولانا محمد عبد الرحمن محدث مبارک پوری رحمہ اللہ(المتوفی ۳۵۳اھ) 5۔حضرت العلام حافظ محمد محدث گوندلوی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۹۸۵ء) ۱۹۲۳ء میں آپ کے والد محترم مولانا عبد السلام مبارک پوری(المتوفی ۱۳۴۲ھ)دار الحدیث رحمانیہ دہلی میں بہ طور استاد حدیث تشریف لائے تو آپ نے اس مدرسے میں مقرر نصاب کی تکمیل کی۔حدیث کی کتابیں صحیح بخاری،صحیح مسلم اور موطا امام مالک شیخ الحدیث مولانا احمد اللہ محدث پرتاب گڑھی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۶۳ھ)سے پڑھیں۔جامع ترمذی،شرح نخبہ اور مقدمہ ابن الصلاح حضرت الامام مولانا محمد عبد الرحمن محدث مبارک پوری رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۵۳ھ)سے مبارک پور میں پڑھ کر سند و اجازت حاصل کی۔ ۱۳۴۵ھ /۱۹۲۷ء میں دار الحدیث رحمانیہ سے فراغت حاصل کی تو شیخ عطاء الرحمن مہتمم دار الحدیث رحمانیہ نے آپ کا مدرسے میں بہ طور استاد تقرر کر دیا اور آپ ۱۸ سال تک دار الحدیث رحمانیہ میں تدریسی خدمات انجام دیتے رہے۔اسی دوران میں ۱۹۳۷ء تا ۱۹۴۷ آپ شیخ الحدیث کے منصب پر فائز رہے۔اس کے علاوہ دار الحدیث رحمانیہ میں جو فتاویٰ آتے تھے،ان کے جواب بھی آپ کے ذمے تھے۔ تحفۃ الاحوذی کی تکمیل میں بہ طور معاون: حضرت مولانا محمد عبد الرحمن محدث مبارک پوری رحمہ اللہ جامع ترمذی کی شرح
Flag Counter