Maktaba Wahhabi

155 - 295
تھی۔کسی بھی صاحبِ علم و نظر سے بلا جھجک اور بلا تعصب استفادے عار نہ تھا۔فقہ الحدیث میں خاص درک حاصل تھا۔مختلف فیہ اور فقہی مسائل پر بہت عبور تھا۔علماے اسلاف کرام کا نمونہ تھے۔‘‘(خاتمہ اختلاف،ص: ۱۹،۱۰) تصانیف: مولانا عبد الجبار رحمہ اللہ درس و تدریس کے ساتھ ساتھ تصنیف و تالیف کا عمدہ ذوق رکھتے تھے۔ٹھوس اور قیمتی مطالعہ ان کا سرمایہ تھا اور اپنے مطالعے کی روشنی میں آپ کے بڑے تحقیقی اور علمی مضامین اخبار اہلِ حدیث،امر تسر،تنظیم اہلِ حدیث روپڑ،اخبار محمدی دہلی اور اخبار الاعتصام لاہور میں مختلف عنوانات کے تحت شائع ہوتے تھے۔آپ کی تصانیف عربی و اردو میں ہیں،جن کی تفصیل یہ ہے: إزالۃ الحیرۃ عن فقاہۃ أبي ہریرۃ(عربی) التبیان في مسئلۃ الإیمان(عربی) 3۔اظہار حجت اللہ علی ملا عظمت اللہ معروف بہ نسبت محمدی(اردو) مقاصد الإمامۃ(اردو) اتمام الحجۃ(اردو) 6۔مقدمہ صحیح بخاری(عربی،غیر مطبوع)صحیح بخاری سے متعلقہ مباحث پر تفصیلی اور علمی کتاب۔ 7۔حاشیہ صحیح بخاری(عربی،غیر مطبوع) الإنصاف لرفع الاختلاف ملقب بہ خاتمۃ اختلاف(اردو) اس کتاب میں اہلِ حدیث اور احناف کے بارے میں جن مسائل پر اختلاف ہے،ان کا محاکمہ کیا گیا ہے۔مولانا عبد الجبار نے اس کتاب میں جن عنوانات کے تحت مسائل کی تشریح فرمائی ہے،ان کی تفصیل حسبِ ذیل ہے:
Flag Counter