Maktaba Wahhabi

173 - 295
کو ان پر عمل پیرا ہونے کی تلقین اور تاکید کرنا۔ 2۔تقلید و جمود کی دھجیاں بکھیرنا اور علم و سائنس کے زمانے میں تقلید کے تباہ کاریوں سے عامۃ الناس کو آگاہ کرنا۔علامہ تقی الدین ہلالی کو اس راہ میں بار بار شدید مشکلات،مصائب اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا،لیکن کسی لومۃ لائم کی پروا کیے بغیر ہمیشہ انھوں نے اپنے خون جگر سے سنت کے پودے کو سینچا اور جان کی بازی لگا کر بھی سنت کی شمع کو ہمیشہ فروزاں رکھا۔کبھی مسلکِ سلف پر آنچ نہیں آنے دی۔سلفی تحریک کو اپنی ہڈیوں کی کھاد دے کر زندہ رکھا۔بعض اوقات اہلِ بدعت اور اہلِ ہوا و ہوس اور اصحابِ رسوم ومنکرات نے ہر ہر میدان میں علامہ تقی الدین الہلالی کو ستایا،تڑپایا،پریشان کیا اور ہمیشہ علامہ ہلالی سے بدعتیوں نے معرکہ آرائیاں کیں،لیکن علامہ ہلالی پورے شرح صدر،استقامت،عزیمت اور عزم و حوصلے سے ان تمام کٹھائیوں کو عبور کرتے رہے۔ تصنیفات و تالیفات: علامہ تقی الدین الہلالی المراکشی رحمہ اللہ ہر دور میں وقت کے تقاضوں کے مطابق ایک دینی داعی کی حیثیت سے دینی مسائل سے عہدہ برآ ہوئے اور مختلف موضوعات پر مختلف اوقات میں شاندار علمی و دینی اور تحقیقی کتابیں تصنیف فرمائیں۔ عراق،مصر سعودی عرب،شام اورمراکش کے جرائد و مجلات میں بے شمار فاضلانہ و محققانہ مضامین لکھے ہیں۔علامہ ہلالی کی تصنیفات و تالیفات ۳۰ سے بھی زائد ہیں۔ان میں سے بعض بہت ضخیم اور کئی کئی اجزا پر مشتمل ہیں۔ان میں چند کا نام درج کیا جاتا ہے: (۱)دیوان شعر،(۲)الإسلام والمذاہب الاشتراکیۃ،(۳)مدینۃ العرب في الأندلس،(۴)حکم تارک الصلاۃ،(۵)الصبح السافر في حکم
Flag Counter