Maktaba Wahhabi

181 - 295
جماعتِ اسلامی کا مرکزی دفتر پٹھان کوٹ ضلع گورداس پور(مشرقی پنجاب)میں قائم ہوا تو مولانا اصلاحی مولانا سیدمودودی کے اصرار پر مارچ ۱۹۴۴ء میں مدرسۃ الاصلاح سرائے میر سے دارالسلام پٹھان کوٹ منتقل ہو گئے۔ مولانا احسن نے اپنی زندگی کے بہترین ماہ و سال جماعتِ اسلامی کی خدمت میں صرف کیے۔جماعتِ اسلامی سے ان کی وابستگی ۱۷ سال پر محیط ہے۔اس پورے عرصے میں وہ مولانا سید مودودی کے بعد جماعتِ اسلامی کے سب سے اہم قائد تھے۔اس طویل مدت کی وابستگی کے دوران میں وہ جماعت کے اعلیٰ ترین پالیسی ساز اداروں کے اہم ترین ارکان میں شامل رہے۔نائب امیر اور امیر جماعت کی غیر حاضری میں امیر کی ذمے داریاں بھی سنبھالیں۔جماعت کی فکری اور علمی قیادت کے میدان میں کلیدی کردار ادا کیا۔فکری محاذ پر جماعت پر ہونے والے حملوں کا موثر دفاع کیا اور یہ حقیقت ہے کہ جماعتِ اسلامی کی نشو ونما اور ترقی و تعمیر میں مولانا امین احسن اصلاحی کا بڑا حصہ رہا ہے۔ سیاست و اسیری: قیامِ پاکستان کے بعد جماعتِ اسلامی کی طرف سے مطالبہ نظامِ اسلامی کی مہم میں مولانا اصلاحی نے بھرپور حصہ لیا۔اسی جرم کی پاداش میں ۵ اکتوبر ۱۹۴۷کو پنجاب پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مولانا سید مودودی،میاں طفیل محمد اور آپ کو گرفتار کر لیا گیا اور ملتان جیل میں رکھا گیا۔۸ ۲مئی ۱۹۵۰ء کو تینوں اکابر کو رہا کیا گیا۔دوسری بار مارچ ۱۹۵۳ء میں قادیانی تحریک میں مارشل لا کے تحت گرفتار ہوئے۔ جماعتِ اسلامی سے علیحد گی: ۱۹۵۶ء میں مولانا سید مودودی اور مولانا امین احسن کے درمیان امیر اور
Flag Counter