Maktaba Wahhabi

193 - 295
تائیدِحدیث،شرفِ حدیث،شانِ حدیث)اہلِ حدیث امرتسر میں بالاقساط شائع ہو چکی ہیں۔ 8۔حق پرستی بجوابِ شخصیت پرستی: اس کتاب میں موجودہ پیر پرستی اور شخصیت پرستی کی تردید کی گئی ہے۔ 9۔الفتوحات الربانیہ: یہ کتاب’’رسالہ تاریخِ وہابیہ’‘کی تردید میں ہے۔ 10۔احوال الصحابہ: اس کتا ب میں اجلہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے سوانح حیات قلم بند کیے گئے ہیں۔(جماعتِ اہلِ حدیث کی تصنیفی خدمات) مولانا عبد الصمد نے ۴۵ سال کی عمر میں ۱۴ ربیع الاول ۱۳۶۷ھ بمطابق ۲۶ جنوری ۱۹۴۸ء یومِ دو شنبہ حسین آباد میں رحلت فرمائی اور اپنے قبرستان میں مدفون ہوئے۔(تذکرہ علماے مبارک پور،ص: ۲۶۱،تذکرہ علماے اعظم گڑھ،ص: ۱۶۳ تا ۱۶۴) حکیم محمد بشیر رحمانی مبارک پوری رحمہ اللہ : مولانا حکیم محمد بشیر بن عبد المجید بن حافظ عبد الرحمن بن عبد الوہاب مبارک پوری رحمہ اللہ نے اپنے حالات ابو یحییٰ امام خاں نوشہروی مصنف تراجم علماے حدیث ہند کے استفسار پر خود تحریر فرمائے،جو درج ذیل ہیں : ۱۵ اکتوبر ۱۹۰۴ء بروز چہار شنبہ بمطابق ۹ شعبان ۱۳۲۲ھ کو قصبہ مبارک پور ضلع اعظم گڑھ میں پیدا ہوا۔کلام مجید،اردو،فارسی اور حساب وغیرہ مدرسہ دارالتعلیم مبارک پور میں پڑھا۔کتبِ آلیہ عربیہ اور بعض کتبِ حدیث حضرت مولانا ابو العلی عبد الرحمن صاحب محدث مبارک پوری رحمہ اللہ سے پڑھیں۔بعد ازاں بایمائِ حضرت مولانا مرحوم ۱۱۴۱ھ میں بغرضِ تکمیل درس نظامیہ مدرسہ دار الحدیث رحمانیہ دہلی میں داخل ہوا اور اکثر کتبِ حدیث حضرت مولانا احمد اللہ صاحب شیخ الحدیث رحمانیہ سے اور کتبِ اصولِ حدیث اور اصولِ فقہ حضرت مولانا عبد السلام صاحب مبارک پوری رحمہ اللہ سے
Flag Counter