Maktaba Wahhabi

196 - 295
باب پنجم: اعترافِ عظمت امامِ حدیث حضرت مولانا محمدعبد الرحمن محدث مبارک پوری رحمہ اللہ کی نسبت یہ کہنا کہ وہ ایک بہت بڑے محدث،محقق،مورخ،نامور مدرس،بلند پایہ مصنف اور جیدعالمِ دین تھے،ایک عام اور معمولی سا بیان ہے،جس سے حضرت مولانا مبارک پوری کا اصل مقام و مرتبہ معین نہیں ہوتا اور نہ ان کا صحیح حق ادا ہوتا ہے۔ مولانا عبد الرحمن محدث مبارک پوری رحمہ اللہ جیسی جامع کمالات شخصیت کہیں صدیوں میں پیدا ہوتی ہے۔وہ اپنے کمالات میں ائمہ سلف کی یادگار تھے۔جملہ اسلامی علوم میں ان کی نظر بہت گہری اور وسیع تھی۔بعض علوم میں امامت و اجتہاد کا درجہ حاصل تھا اور ان میں اپنی علمی و دینی بصیرت اور تلاش و تحقیق کی ایسی یادگاریں چھوڑیں،جومدتوں علمی دنیا کی راہنمائی کا کام دیتی رہیں گی۔ان کا علمی مرتبہ اتنا بلند اور ان کی علمی خدمات کادائرہ اتنا وسیع،گوناگوں اور اتنا متنوع ہے کہ ان کے احاطے کے لیے ایک ضخیم کتاب کی ضرورت ہے۔ برصغیر(پاک و ہند)کے نامور علماے کرام اور مصنفین نے حضرت مبارک پوری رحمہ اللہ کی دینی،علمی،تعلیمی اور تحقیقی خدمات کااعتراف کیا ہے۔ذیل میں چند مشہور و نامور علماے کرام اور مصنف حضرات کے تاثرات پیش خدمت ہیں۔ مولانا حکیم سید عبد الحی الحسنی رحمہ اللہ : مولانا حکیم عبد الحی الحسنی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۴۱ھ،سابق ناظم دار العلوم ندوۃ
Flag Counter