Maktaba Wahhabi

207 - 295
باب ششم: تصانیف حضرت مولانا محمد عبد الرحمن محدث مبارک پوری رحمہ اللہ عدیم المثال اور مایہ ناز مصنف تھے۔ان کے فضل و کمال کا سب سے بڑا ثبوت ان کی تصانیف ہیں۔علماے کرام نے ان کی تصانیف کو عمدہ اور مفید بتایا ہے۔ان کی تصانیف عربی و اردو میں ہیں اور کیفیت و کمیت دونوں اعتبار سے اہم ہیں۔ذیل میں آپ کی مطبوعہ اور غیر مطبوعہ تصانیف کی فہرست پیشِ خدمت ہے۔ مطبوعہ: تحفۃ الأحوذي شرح جامع الترمذي(عربی) مقدمہ تحفۃ الأحوذي(عربی) أبکار المنن في تنقید آثار السنن(عربی) شفاء العلل شرح کتاب العلل۔ تحقیق الکلام في وجوب القراء ۃ خلف الإمام۔ نور الأبصار۔ تنویر الأبصار في تائید نور الأبصار۔ ضیاء الأبصار في رد تبصرۃ الأنظار۔ المقالۃ الحسنیٰ في سنیۃ المصافحۃ بالید الیمنیٰ۔
Flag Counter