Maktaba Wahhabi

223 - 295
مولانا محمد سعید بنارسی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۲۲ھ)نے ان دونوں اشتہارات کا جواب’’تعلیم المبتدي في تحقیق القراء ۃ للمقتدي’‘کے نام سے دیا۔یہ کتاب دو جلدوں میں ہے۔جلد اول صفحات(۴۸)جلد دوم صفحات(۶۴)دونوں کتابیں مطبع سعید المطابع بنارس سے ۱۳۱۰ھ میں شائع ہوئیں۔ 4- دلائل محمدی(۲ جلد): مولانا محمد ابراہیم جونا گڑھی(المتوفی ۱۹۴۱ء)کی یہ کتاب ایک مقلدمولوی کے رسالہ’’الصراط المستقیم’‘کا جواب ہے۔اس میں قراء ت خلف الامام نہ کرنے کی دلیلوں کے ۱۶۲،آمین بالجہر نہ کہنے کی دلیلوں کے ۶۸ اور رفع الیدین نہ کرنے کی دلیلوں کے ۷۹ جوابات دیے گئے ہیں۔صفحات مجموعی: ۷۶۔مطبع جید برقی پریس دہلی،طبع پنجم ۱۳۵۵ھ۔ 5- الکتاب المستطاب في جواب فصل الخطاب(عربی): حضرت العلام حافظ عبداللہ روپڑی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۸۴ھ)یہ کتاب مولانا محمد انور شاہ کشمیری دیوبندی کی کتاب’’فصل الخطاب’‘کے جواب میں ہے۔حضرت شاہ صاحب نے اپنی کتاب میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ فاتحہ خلف الامام واجب نہیں اور حدیث((لَا صَلَاۃَ لِمَنْ لَّمْ یَقْرَأْ بِفَاتِحَۃِ الْکِتَابِ))کی تاویل کی ہے اور اس کے راوی حضرت ابو ہریرہ رحمہ اللہ کو غیر فقیہ ثابت کیا ہے۔پھر ضعیف اور منکر روایتوں سے عدمِ وجوب فاتحہ خلف الامام کو ثابت کیا ہے۔صفحات: ۳۲۰۔مطبع آفتاب پریس امرتسر،طبع ۱۲۴۸ھ۔ 6- احسن الکلام از حافظ عبد اللہ روپڑی رحمہ اللہ : یہ کتاب مولوی سرفراز صاحب دیوبندی آف گکھڑ کی کتاب سورت الفاتحہ خلف الامام کے جواب میں ہے۔
Flag Counter