Maktaba Wahhabi

224 - 295
7- اظہارِ حقیقت از آئینہ حقیقت: مولانا عبد الجلیل سامر ودی(المتوفی ۱۳۹۲ء)یہ رسالہ مولوی یحییٰ مقلد کے رسالہ’’آئینہ حقیقت’‘کے جواب میں ہے۔صفحات: ۴۸۔مطبع فاروقی دہلی،طبع ۱۹۵۴ء۔ 8- خیر الکلام في وجوب الفاتحۃ خلف الإمام: حضرت العلام شیخ العرب والعجم حافظ محدث گوندلوی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۹۸۵ء)کی یہ کتاب ایک حنفی مولوی کے رسالے کا جواب ہے اور اس کتاب میں بہ دلائل ثابت کیا گیا ہے کہ امام کے پیچھے سورۃ الفاتحہ پڑھے بغیر کسی کی نماز نہیں ہو سکتی۔صفحات: ۵۷۳۔مطبع اشرف پریس لاہور،طبع ۱۹۵۶ء۔ 9- توضیح الکلام في وجوب القراء ۃ خلف الإمام: محقق اہلِ حدیث مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ کی یہ کتاب’’أحسن الکلام’‘مولانا محمد سرفراز صفدر حنفی دیوبندی(المتوفی ۲۰۰۹ء)کی کتاب کا جواب ہے،جس میں انھوں نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ نماز میں سورت الفاتحہ ضروری نہیں۔یہ کتاب ۱۳۷۴ھ/۱۹۵۵ء میں شائع ہوئی۔ جب یہ کتاب حضرت العلام حافظ محمد محدث گوندلوی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۹۸۵ء)کی نظر سے گزری تو آپ نے اپنی کتاب’’خیر الکلام في وجوب الفاتحۃ خلف الإمام’‘میں اس کے مندرجات کاجائزہ لیا اور جابجا اس کے وساوس کا ازالہ بڑی سنجیدگی اور متانت سے دیا۔حضرت حافظ صاحب رحمہ اللہ کی یہ کتاب ۱۳۷۵ھ/۱۹۵۶ء میں شائع ہوئی۔مگر دس سال بعد ۱۳۸۵ھ/۱۹۶۵ء میں جب’’أحسن الکلام’‘دوبارہ شائع ہوئی تو اس میں مصنف’’احسن الکلام’‘نے کیاگل کھلائے؟ وہ آپ مولانا محمد اسحاق چیمہ(المتوفی ۱۹۹۳ء)کے الفاظ میں ملاحظہ فرمائیں۔مولانا محمد اسحاق چیمہ لکھتے ہیں :
Flag Counter