Maktaba Wahhabi

227 - 295
گروہ بھی اس کا قائل رہا ہے۔‘‘(توضیح الکلام: ۱/۱۵ تا ۱۷) توضیح الکلام جلد اول رجب ۱۴۰۷ھ/ مارچ ۱۹۸۷ء اور جلد دوم جمادی الاولیٰ ۱۴۰۸ھ/فروری ۱۹۸۸ء میں شائع ہوئی۔صفحات جلد(۵۶۲)جلد دوم(۷۸۰)مجموعی صفحات(۱۳۴۲) اس کتاب کا دوسرا کمپیوٹرائزڈ اڈیشن ایک جلد میں ادارہ علومِ اثریہ فیصل آباد نے بڑی آب و تاب سے شائع کیا ہے۔ فاتحہ خلف الامام کے اثبات میں شائع ہونے والی چند مشہور کتب: فاتحہ خلف الامام کے اثبات میں علماے اہلِ حدیث نے کافی کتابیں تالیف فرمائی ہیں،جن کی تفصیل طوالت کا باعث ہو گی۔ذیل میں چند مشہور کتابوں کی تفصیل پیشِ خدمت ہے: البرہان العجاب في فرضیۃ أم الکتاب:مولانا محمد بشیر سہسوانی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۶۲ھ) کشف العجاب عما في البرہان العجائب: مولانا ابو سعید شرف الدین محدث دہلوی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۸۱ھ)یہ کتاب مولانا محمد بشیر سہسوانی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۲۶ھ)کی کتاب’’البرہان العجاب في فرضیۃ أم الکتاب’‘پر تعلیق کی حیثیت رکھتی ہے۔ رسالہ قراء ۃ خلف الإمام: مولانا خرم علی بلہوری رحمہ اللہ(المتوفی ۱۲۷۱ھ) فاتحہ خلف الإمام: شیخ الاسلام مولانا ابو الوفا ثناء اللہ امرتسری رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۶۷ھ) 5۔گلدستۂ سنت: مولانا حافظ ابراہیم میر سیالکوٹی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۷۵ھ)
Flag Counter