Maktaba Wahhabi

89 - 295
حاصل کی ہے اور عرصہ سے بحیثیت سرپرست اس سے متعلق ہے۔یہ بات باعثِ شکر و امتنان ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس علاقے کے ایک ہی خاندان کو یہ توفیق بخشی ہے کہ وہ آغازِ جامعہ سے اب تک اس کے مصارف و نفقات کی ذمے داری سنبھالے ہوئے ہیں۔‘‘ (مولانا عبد الرحمن محدث مبارک پوری رحمہ اللہ،حیات و خدمات،ص: ۸۳) تلامذہ: حضرت مبارک پوری رحمہ اللہ کے شاگردوں کی فہرست طویل ہے۔تاہم چندمشہور تلامذہ کے اسماے گرامی یہ ہیں : 1-مولانا عبد السلام مبارک پوری رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۴۲ھ) 2-مولانا عبید اللہ رحمانی مبارک پوری رحمہ اللہ(المتوفی ۱۴۱۴ھ) 3-مولانا نذیر احمد املوی رحمانی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۹۶۵ء) 4-مولانا عبد الجبار کھنڈیلوی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۸۲ھ) 5-مولانا ابو النعمان عبد الرحمن آزاد مئوی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۵۷ھ) 6-علامہ تقی الدین الہلالی المراکشی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۹۸۷ء) 7-مولانا امین احسن اصلاحی رحمہ اللہ(المتوفی ۱۹۹۷ء) 8-مولانا عبد الغفار حسن عمر پوری رحمہ اللہ(المتوفی ۲۰۰۷ء) 9-مولانا عبد الصمد حسین آبادی مبارک پوری رحمہ اللہ(المتوفی ۱۹۴۸ء) 10-مولانا حکیم محمد بشیر رحمانی مبارک پوری رحمہ اللہ(المتوفی ۱۳۸۸ھ) (تراجم علماے حدیث ہند،ص: ۴۰۲) ان تلامذہ کے مفصل حالات باب نمبر(۴)میں ملاحظہ فرمائیں۔ مولانا محمد اسحاق بھٹی حفظہ اللہ آپ کی تدریسی خدمات کے بارے میں رقمطراز ہیں :
Flag Counter