Maktaba Wahhabi

20 - 85
کتاب کی تیاری میں پیشِ نظر باتیں: توفیقِ الٰہی سے درج ذیل باتیں پیشِ نظر رکھنے کی کوشش کی گئی ہے: ۱: اس قصّے سے متعلقہ آیات کی تفسیر اور ان سے اخذ کردہ دروس اور عبرتوں کے تحریر کرنے میں معتمد تفسیروں سے استفادہ ۔ ۲: اخذ کردہ دروس کی تائید کے لیے قرآن و سنت سے کچھ دلائل و شواہد کا ذکر۔ ۳: ضعیف احادیث اور اسرائیلی روایات سے کلی طور پر اجتناب،کیونکہ ثابت شدہ تھوڑی معلومات غیر ثابت شدہ زیادہ معلومات سے کہیں بہتر ہیں۔ ۴: کتاب کے آخر میں مراجع و مصادر کے متعلق تفصیلی معلومات کا اندراج۔ کتاب کا خاکہ: پیش لفظ: اصل کتاب: قصے سے متعلقہ آیات پندرہ حصوں میں تقسیم کی گئی ہیں اور ہر حصے میں اس کی تفسیر اور اخذ کردہ دروس بیان کیے گئے ہیں۔ بیان کردہ دروس کی مجموعی تعداد بتیس ہے۔ خاتمہ: خلاصہ کتاب اور اپیل پر مشتمل ہے۔ شکر و دعا: اللہ رب العالمین کا شکر گزار ہوں، کہ انہوں نے اپنی کرم نوازی سے اپنے خلیل حضرت ابراہیم علیہ السلام کے متعلقہ اس عظیم موضوع کے بارے میں مجھ ناچیز کو کام کا آغاز کرنے کی توفیق سے نوازا۔ فَلَہُ الْحَمْدٌ حَتّٰی یَرْضٰی سُبْحَانَہُ وَتَعَالٰی۔ رب حي و قیوم میرے قابلِ صد احترام والدین کی قبروں پر رحمت کی برکھا
Flag Counter