Maktaba Wahhabi

30 - 85
لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَ بِذٰلِکَ أُمِرْتُ وَ أَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِیْنَ}[1] [کہہ دیجیے بے شک میری نماز اور میری قربانی اور میرا جینا اور میرا مرنا اللہ رب العالمین کے لیے ہے۔ ان کا کوئی شریک نہیں، مجھے اسی (بات) کا حکم دیا گیا ہے اور میں (حکم) ماننے والوں میں سے سب سے پہلے ہوں]۔ (ب) {سَیَہْدِیْنِ} [وہ ضرور میری راہنمائی کریں گے] تفسیر: ا: مفسرین کرام کے بیان کردہ معانی میں سے دو درج ذیل ہیں: ۱: اس سفر ہجرت میں میری راہنمائی فرمائیں گے۔[2] ۲: وہ دین میں میری راہ نمائی فرمائیں گے۔[3] دین میں راہ نمائی سے مراد: وہ انہیں دین پر ثابت قدم رکھیں گے۔ یا دین میں بلند درجات اور اعلیٰ مراتب والے اعمال کی طرف راہنمائی فرمائیں گے۔[4] علامہ ابویحییٰ انصاری اس کی تفسیر میں لکھتے ہیں: ’’سَیُثَبِّتُنِيْ عَلٰی ھَدَايَ وَیَزِیْدُنِيْ ھُدًی۔‘‘[5]
Flag Counter