Maktaba Wahhabi

41 - 85
کیا ہے: [بَابُ السُّؤَالِ بِأَسْمَائِ اللّٰہِ تَعَالَی وَالْاِسْتِعَاذَۃِ بِہَا] [1] [اللہ تعالیٰ کے ناموں کے ساتھ سوال کرنے اور ان کے ساتھ پناہ طلب کرنے کے متعلق باب] پھر امام بخاری نے اس باب میں اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ برکت حاصل کرنے، دعا کرنے اور پناہ طلب کرنے کے متعلق نو حدیثیں ذکر کی ہیں۔[2] درس ۸: ولادت سے قبل بیٹے کے نیک ہونے کی فکر: حضرت ابراہیم علیہ السلام کو بیٹے کے نیک ہونے کی فکر کس قدر ہے! وہ اس کی ولادت سے پہلے، بلکہ کسی بھی شکل میں اس کے نام و نشان سے پہلے، اس کے صالحین [نیک لوگوں] سے ہونے کی فریاد کرتے ہیں۔ عقل و دانش اسی فکر اور سوچ کا تقاضا کرتی ہے، کیونکہ نعمتِ اولاد کی تکمیل ان کی نیکی سے ہوتی ہے۔ اولاد کی نیکی والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور ان کے دلوں کا سرور ہوتی ہے۔ اولاد کا والدین کے ساتھ حسنِ سلوک بھی ان کی نیکی کے آثار سے ہے۔[3] اللہ والے… خلیل الرحمن علیہ السلام کی طرح… اس دعا کا بہت اہتمام کرتے ہیں۔ اس بارے میں ذیل میں دو مثالیں ملاحظہ فرمائیے: ا: حضرت زکریا علیہ السلام بیٹے کی فرمائش کرتے ہوئے اس دعا کو بھولتے نہیں۔ قرآن کریم میں ان کی فریاد کے الفاظ یہ ہیں:
Flag Counter