Maktaba Wahhabi

89 - 85
(س) {وَمِنْ ذُرِّیَّتِہِمَا مُحْسِنٌ وَّظَالِمٌ لِّنَفْسِہٖ مُبِیْنٌ} [اور ان دونوں کی اولاد سے کوئی نیکی کرنے والا ہے اور کوئی اپنے آپ پر صریح ظلم کرنے والا ہے]۔ تفسیر: ا: {مُحْسِنٌ}: اس سے مراد اچھے عمل کرنے والا یا ایمان و توحید اور اللہ تعالیٰ کی طاعت گزاری کے ساتھ خود اپنے آپ سے احسان کرنے والا شخص ہے۔[1]حضراتِ انبیاء علیہم السلام اور صالحین اسی زمرے سے ہیں۔[2] ب: {ظَالِمٌ لِّنَفْسِہٖ}: اپنی جان پر کفر اور نافرمانی سے ظلم کرنے والے۔ کافر اور فاسق لوگ اسی قسم میں شامل ہیں۔[3] ج: {مُبِیْنٌ} اس کا ظلم ظاہر ہے۔[4] درس ۲۷: ہدایت و گمراہی کا حسب و نسب سے مشروط نہ ہونا: ہدایت و ضلالت حسب و نسب سے مشروط اور مقیّد نہیں۔[5] کتنی ہی دفعہ نیک
Flag Counter