Maktaba Wahhabi

93 - 85
حرفِ آخر سب حمد و ثنا رب علیم و حکیم کے لیے، کہ انہوں نے اپنے فضل و کرم سے اس عظیم موضوع کے متعلق ان اوراق کو ترتیب دینے کی توفیق سے نوازا۔ اب انہی سے اس کی قبولیت اور اس میں موجود غلطی اور کوتاہی کی معافی کی عاجزانہ التجا ہے۔ إِنَّہُ سَمِیْعٌ مُّجِیْبٌ۔ خلاصہ کتاب: حضرت ابراہیم علیہ السلام کے قصّہ قربانی کے حوالے سے بیان کردہ دروس و عبرتوں کا خلاصہ درجِ ذیل ہے: ۱: احکامِ الٰہیہ کے مطابق زندگی بسر کرنے کی خاطر وطن، اعزہ و اقارب اور مال و اسباب چھوڑ کر ہجرت کرنا۔ ۲: ہر کام کرنے کا مقصود و مطلوب صرف رضائے الٰہی کا حصول ہو۔ ۳: ہدایت دینے کا اختیار اور صلاحیت صرف اللہ رب العالمین کے پاس ہے۔ ان کے حکم کے بغیر کوئی بھی کسی کو ہدایت نہیں دے سکتا۔ ۴: ہدایت انتہائی بیش قیمت نعمت اور انسانیت کی بنیادی ضرورت ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور دیگر اللہ والے ان سے ہدایت طلب کرنے کا بہت اہتمام کیا کرتے تھے۔ ۵: دعا کرتے وقت اس کی قبولیت کا یقین ہونا چاہیے۔ ۶: اولاد دینے کی صلاحیت اور اختیار صرف اللہ تعالیٰ کو ہے۔ اس بارے میں کسی
Flag Counter