Maktaba Wahhabi

204 - 534
کی ادائیگی کر دی جائے یا جن کا حق ہے وہ تنازل اختیار کر لیں۔[1] ۱۱۔شراب کی حد: یہ بات معروف و معلوم ہے کہ جب آزاد شراب نوشی کا مرتکب ہوتا تو اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چالیس کوڑے لگاتے اور لوگ جوتے چپل اور کپڑے کے کنارے سے اس کی تذلیل کے لیے مارتے، یہی حالت عہد صدیقی میں بھی رہی اور یہی طریقہ عہد فاروقی کے ابتدائی دور میں رہا پھر عمر رضی اللہ عنہ نے جب دیکھا کہ لوگ اس سزا کو معمولی سمجھنے لگے ہیں تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مشورہ سے اس کی سزا اسّی (۸۰) کوڑے مقرر فرمائی لیکن عثمان رضی اللہ عنہ سے چالیس اور اسّی کوڑوں کی دونوں سزا ثابت ہے۔ اور یہ یوں ہی نفس پرستی کی بنیاد پر نہ تھا بلکہ آپ نے پینے والوں کی نوعیت میں تفریق کی بنیاد پر یہ طریقہ اختیار کیا تھا اگر کوئی پہلی بار اس جرم کا ارتکاب کر بیٹھتا تو اس کو چالیس کوڑے لگاتے اور جو اس کا عادی ہوتا اس کو اسّی (۸۰) کوڑے لگاتے۔ گویا آپ چالیس کوڑے حد کے طور پر لگاتے اور چالیس تعزیری سزا کے طور پر لگاتے تھے۔[2] ۱۲۔ اخیافی (ماں شریک) بھائی ولید بن عقبہ رضی اللہ عنہ پر حد قائم کرنا: حصین بن منذر سے روایت ہے: میں عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا، ولید بن عقبہ کو حاضر کیا گیا، دو آدمیوں میں سے حمران نے گواہی دی کہ اس نے شراب پی ہے اور دوسرے نے گواہی دی کہ اس نے اسے شراب کی قے کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: شراب پییبغیر اس کی قے نہیں کر سکتا، اس نے ضرور شراب پی ہے۔ فرمایا: علی اٹھو اور اسے کوڑے لگاؤ۔ علی رضی اللہ عنہ نے کہا: اے حسن! اس کو کوڑے لگا۔ اس پر حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ’’مشکلات کو وہی اٹھائے جو سہولیات سے مستفید ہوا ہے۔‘‘ گویا کہ وہ ناراض تھے۔ پھر علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے عبداللہ بن جعفر تم اس کو کوڑے لگاؤ۔ عبداللہ بن جعفر نے اس کو کوڑے لگائے اور علی رضی اللہ عنہ شمار کرتے رہے جب چالیس کوڑے لگا چکے تو علی رضی اللہ عنہ نے کہا رک جاؤ پھر فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چالیس کوڑے لگائے، ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی چالیس ہی لگائے اور عمر رضی اللہ عنہ نے اسّی (۸۰) لگائے، سب ہی سنت ہے لیکن مجھے یہ یعنی چالیس ہی محبوب ہیں۔[3] اس حدیث سے مندرجہ ذیل امور ثابت ہوتے ہیں: ۱۔ عثمان رضی اللہ عنہ سے قبل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہ نے شرابی پر حد جاری کی ہے۔ ۲۔ حدود کی تنفیذ کرنے والے کی نیابت دوسرا کر سکتا ہے۔
Flag Counter