Maktaba Wahhabi

329 - 534
گورنروں کے ساتھ مراسلت، رعایا اور صوبوں کے حالات سے متعلق رپورٹ طلبی: یہ طریقہ خلفائے راشدین کے دور میں معروف رہا۔ ابوبکر صدیق اور علی رضی اللہ عنہما کے دور میں اہم ترین طریقہ رہا۔[1] یہ اہم ترین اسلوب تھے جنھیں عثمان رضی اللہ عنہ نے گورنروں کی نگرانی اور تعاقب کے لیے اختیار کیا۔ آپ اس بات کے انتہائی حریص تھے کہ گورنر اپنے واجبات کو ادا کریں، کوتاہی کی شکل میں خبر ملنے پر آپ انہیں تادیب فرماتے، اور غلطی ثابت ہونے کی صورت میں سزا دیتے، اس سلسلہ میں گورنر کے ساتھ حسن ظن مانع نہ ہوتا، چنانچہ ولید بن عقبہ رضی اللہ عنہ پر شرائط مکمل ہونے پر شراب نوشی کی حد جاری کی ، گواہوں کی صداقت اور عدم صداقت پر بحث نہیں کی۔[2] اور کوڑے لگانے کے بعد ان کو کوفہ کی گورنری سے معزول کر دیا۔[3] عثمان رضی اللہ عنہ نے اپنی یہ عادت بنا لی تھی کہ جب کسی مقام پر نیا گورنر مقرر فرماتے تو وہاں کے لوگوں کو خط کے ذریعہ سے گورنر کے سلسلہ میں وصیت و نصیحت فرماتے، جس طرح گورنر کو ان سے متعلق وصیت و نصیحت فرماتے، اسی طرح اکثر مختلف شہروں اور صوبوں میں عوام کے نام خیر خواہانہ خطوط ارسال کرتے رہتے تاکہ گورنروں کو رعایا کے امور چلانے میں مدد ملے۔ اسی ضمن میں آپ کا وہ خط ہے جو آپ نے مختلف صوبوں کو ارسال فرمایا تھا، جس میں آپ نے تحریر فرمایا: ’’اما بعد! یقینا میں ہر موسم حج میں گورنروں کا مواخذہ کرتا ہوں، جب سے میں نے زمام حکومت سنبھالا ہے امت کو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا اختیار فراہم کیا۔ مجھ سے یا میرے گورنروں سے جو مطالبہ پیش کیا جاتا ہے اس کو پورا کر کے رہتا ہوں۔ رعایا سے قبل میرا اور میرے اہل و عیال کا کوئی حق نہیں ہوتا ہے۔ کوئی جسے چھپ کر گالی دی گئی ہو یا چھپ کر مارا گیا ہو، جس کو کسی طرح کا دعویٰ اور شکایت ہو وہ موسم حج میں مجھ سے ملے اور اپنا حق وصول کرے خواہ اس کا تعلق میری ذات سے ہو یا میرے گورنروں سے ہو… یا صدقہ کر دو، اللہ صدقہ کرنے والوں کو بہترین بدلہ دیتا ہے۔‘‘ جب یہ خط لوگوں کو پڑھ کر سنایا گیا تو سب رو پڑے اور عثمان رضی اللہ عنہ کے لیے دعائیں کیں۔[4] گورنروں کے حقوق خلفائے راشدین کے دور میں گورنروں کو مختلف حقوق حاصل تھے، بعض حقوق کا تعلق رعایا سے تھا اور بعض کا خلیفہ سے، اس کے ساتھ کچھ حقوق بیت المال سے متعلق انہیں حاصل تھے، ان ادبی و اخلاقی اور مادی حقوق کا مقصد واجبات کی ادائیگی اور مصالح عامہ کی خدمت میں گورنروں سے تعاون کرنا تھا تاکہ وہ اپنی ذمہ داری کماحقہ
Flag Counter