Maktaba Wahhabi

39 - 534
۲۔خاندان عثمان رضی اللہ عنہ نے کل آٹھ شادیاں کیں اور سب کی سب اسلام کے بعد کیں۔ بیویاں: ٭ رقیہ بنت رسول اللّٰہ صلي الله عليه وسلم :ان کے بطن سے آپ کے فرزند عبداللہ بن عثمان پیدا ہوئے۔ ٭ ام کلثوم بنت رسول اللہ صلي الله عليه وسلم: رقیہ رضی اللہ عنہا کے انتقال کے بعد آپ نے ان سے شادی کی۔ ٭ فاختہ بنت غزوان:یہ امیر عتبہ بن غزوان رضی اللہ عنہ کی ہمشیر تھیں، ان کے بطن سے آپ کے فرزند عبداللہ الاصغر پیدا ہوئے۔ ٭ ام عمرو بنت جندب الازدیۃ : ان کے بطن سے آپ کی اولاد: عمرو، خالد، ابان، عمر اور مریم کی ولادت ہوئی۔ ٭ فاطمۃ بنت ولید بن عبد شمس بن مغیرۃ المخزومیۃ:ان کے بطن سے آپ کی اولاد: ولید، سعید، ام سعد کی ولادت ہوئی۔ ٭ ام البنین بنت عیینۃ بن حصن الفزاریہ : ان کے بطن سے آپ کے فرزند عبدالملک کی ولادت ہوئی۔ ٭ رملۃ بنت شیبۃ بن ربیعۃ الامویۃ :ان کے بطن سے آپ کی اولاد: عائشہ، ام ابان، ام عمرو کی ولادت ہوئی۔ رملہ مشرف بہ اسلام ہوئیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کا شرف حاصل کیا۔ ٭ نائلۃ بنت فرافصۃ الکلبیۃ :یہ نصرانی تھیں لیکن رخصتی سے قبل اسلام قبول کر لیا تھا اور اچھی مسلمان ثابت ہوئیں۔[1] بیٹے: آپ کے کل نو بیٹے تھے: ٭ عبداللّٰہ:ان کی والدہ رقیہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھیں۔ ہجرت سے دو سال قبل ولادت ہوئی اور اپنے والدین کے ساتھ مدینہ ہجرت کی اور مدینہ کے ابتدائی دور میں ہی آنکھ کے قریب چہرہ میں مرغ نے چونچ مار دی اور یہ زخم بڑھتا رہا یہاں تک کہ پورا چہرہ متاثر ہو گیا اور اسی کے سبب ۴ھ میں وفات پائی۔ اس وقت ان کی عمر کل چھ سال تھی۔[2]
Flag Counter