Maktaba Wahhabi

458 - 534
حلم و بردباری: کوفہ والوں نے جب سعید بن العاص رضی اللہ عنہ کی معزولی اور ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کی تقرری کا مطالبہ پیش کیا تو آپ نے ان کو خط تحریر کرتے ہوئے فرمایا: ’’…میں تمہارے لیے اپنی عزت بچھا دوں گا اور اپنا صبر خرچ کروں گا اور اپنی طاقت بھر تمہاری بھلائی چاہوں گا۔ تم جو پسند کرو مجھ سے طلب کرو بشرطیکہ اللہ کی نافرمانی اس میں نہ ہو، میں تمھیں دوں گا اور جس چیز کو تم ناپسند کرو بشرطیکہ اللہ کی نافرمانی نہ ہو میں تمھیں اس سے معاف کروں گا۔‘‘[1] مسلمانوں کو متفق کرنے والی چیز کی حرص اور ان کے درمیان تفریق ڈالنے والی سے اعراض: اسی لیے آپ نے لوگوں کو ایک مصحف پر جمع کیا جیسا کہ اس کا بیان آچکا ہے، اور جب اشترنخعی نے تین مطالبات رکھے جس کی تفصیل ان شاء اللہ آگے آئے گی تو عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: ’’…اگرچہ تم مجھے قتل کر دو، میں نے ایسی کسی چیز کا ارتکاب نہیں کیا ہے جو میرے قتل کا مستوجب ہو، اللہ کی قسم اگر تم لوگوں نے مجھے قتل کر دیا تو میرے بعد کبھی تم محبت نہیں کر سکتے، اور میرے بعد کبھی ایک ساتھ نماز نہیں پڑھ سکتے اور میرے بعد کبھی دشمن سے ڈٹ کر قتال نہیں کر سکتے۔‘‘[2] خاموشی اور کثرت کلام سے اجتناب: عثمان رضی اللہ عنہ کی سیرت سے واضح ہوتا ہے کہ آپ کے اندر کم گوئی کی صفت نمایاں تھی الا یہ کہ نفع بخش علم یا نصیحت یا اتہامات باطلہ کی تردید ہو۔ آپ اکثر خاموشی اختیار کرتے اور کم کلامی کرتے۔ ربانی علماء سے مشورہ کرنا: آپ علماء صحابہ، علی، طلحہ، زبیر، محمد بن مسلمہ، ابن عمر، عبداللہ بن سلام وغیرہم رضی اللہ عنہم سے مشورہ کرتے، علماء ہی امان کی ڈاٹ، سنگین حالات اور تاریک فتنوں میں جائے پناہ ہیں، کیوں کہ یہی سب سے زیادہ حالات کی بصیرت رکھنے والے اور اس کے انجام کی معرفت رکھنے والے ہوتے ہیں، تو جو ان کی طرف پناہ لے اس کو فہم سلیم، نظر صحیح اور واضح شرعی موقف حاصل ہو گا۔[3] فتن سے متعلق احادیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے رہنمائی حاصل کرنا: دوران فتنہ باغیوں کے ساتھ عثمان رضی اللہ عنہ کا جو منہج رہا وہ حالات کی پیداوار اور دباؤ کی وجہ سے نہ تھا بلکہ یہ منہج مشکوٰۃ نبوت سے آپ نے حاصل کیا تھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو صبر و احتساب اور عدم قتال کا حکم دیا تھا، یہاں تک کہ اللہ کا فیصل شدہ امر واقع ہو جائے، ذوالنورین رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اپنے وعدہ اور
Flag Counter