Maktaba Wahhabi

71 - 534
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا تھا اس لیے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے راز کا افشا نہیں کرنا چاہتا تھا، اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم حفصہ سے شادی نہ کرتے تو میں قبول کر لیتا۔[1] ام المومنین صدیقہ بنت صدیق رضی اللہ عنہ عثمان رضی اللہ عنہ سے ام کلثوم رضی اللہ عنہا کی شادی کی تفصیل بیان کرتے ہوئے فرماتی ہیں: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ام کلثوم رضی اللہ عنہا کی شادی عثمان رضی اللہ عنہ سے کر دی تو ام ایمن رضی اللہ عنہا سے فرمایا: میری بیٹی ام کلثوم رضی اللہ عنہا کو تیار کر کے عثمان کے یہاں رخصت کرو اور دف بجاؤ، ام ایمن رضی اللہ عنہا نے ایسا ہی کیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین دن کے بعد ام کلثوم رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: میری بیٹی اپنے شوہر کو کیسا پایا۔ ام کلثوم رضی اللہ عنہا نے عرض کیا بہترین شوہر ہیں۔[2] ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد نبوی کے دروازے کے پاس ٹھہرے اور فرمایا: اے عثمان! یہ جبریل ہیں جنھوں نے مجھے خبر دی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے تم سے ام کلثوم کی شادی رقیہ کے مہر کے مثل اور صحبت کے مثل پر کر دی ہے۔ یہ ربیع الاول ۳ھ میں ہوا، اور رخصتی جمادی الاخریٰ میں عمل میں آئی۔[3] ۲۔ عبداللہ بن عثمان رضی اللہ عنہما کی وفات: جمادی الاولیٰ ۴ھ میں عبداللہ بن عثمان رضی اللہ عنہ وفات پا گئے جو رقیہ رضی اللہ عنہا کے بطن سے تھے۔ اس وقت ان کی عمر چھ سال تھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی اور ان کے والد عثمان رضی اللہ عنہ قبر میں اترے۔[4] یہ عظیم ابتلا و آزمائش تھی جس سے عثمان رضی اللہ عنہ دوچار ہوئے، یہ سچ ہے کہ داعیان حق کی زندگی ابتلا و محن سے پر ہوتی ہیں۔ ۳۔ام کلثوم رضی اللہ عنہا کی وفات: سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا بیمار پڑیں اور ۹ھ میں وفات پائی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی اور تدفین کے وقت ان کی قبر کے پاس بیٹھے۔ انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ام کلثوم رضی اللہ عنہا کی قبر کے پاس بیٹھے ہوئے دیکھا، آپ کی دونوں آنکھیں اشکبار تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں کون ہے جس نے آج رات بیوی سے مباشرت نہ کی ہو؟ ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: میں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ان کی قبر میں اترو۔[5] لیلیٰ بنت قانف ثقفیہ بیان کرتی ہیں کہ میں ان خواتین میں شامل تھی جنھوں نے ام کلثوم بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter