Maktaba Wahhabi

112 - 335
2۔ قرآن وحدیث میں اول آنے والے کودس سے پندرہ اور بیس روپے تک انعام میں دیے جاتے ہیں ، تاکہ طلبا قرآن وحدیث میں سعی بلیغ سے کام لیں ۔ 3۔ عمدہ اردو یاعربی تقریر کرنے والے کوپانچ سے دس روپے تک دیے جاتے ہیں ۔ 4۔ جوسال بھر تک جماعتِ نمازمیں باقاعدہ شرکت کرتا رہے، اس کو پانچ سے دس روپے تک دیے جاتے ہیں ۔ 5۔ وہ طالب علم جو خوش خطی اور مضمون نویسی میں مہارت رکھتا ہو، اس کو پانچ سے دس روپے تک دیے جاتے ہیں ۔ 6۔ وہ طالب علم جو تمام مدرسے میں زیادہ نمبر حاصل کرتا ہے، اس کو تیس سے چالیس روپے تک مع دیگر تحفہ کے انعام میں دیے جاتے ہیں ۔ 7۔ انتہائی جماعت میں کامیاب ہونے والے طلبا کو مدرسے کی سند اور چوغہ اور عمامہ دیا جاتا ہے اور اعلیٰ نمبر حاصل کرنے والے کو بیس سے تیس روپے تک انعام میں دیے جاتے ہیں ۔ نقد انعامات اس لیے رکھے گئے ہیں کہ طلبا کو مالی سہولت و آسانی ہو۔ 8۔ حسبِ ضرورت ناظم ان انعامات کی مقدار میں کمی بیشی بھی کرسکتا ہے۔ انعامات حفظِ حدیث: جو طالب علم پوری بلوغ المرام یاد کرکے زبانی سنا دے، اس کو سو روپے انعام میں دیے جائیں گے اور جو طالب علم پوری مشکات حفظ کرکے سنا دے، اس کو مبلغ پانچ سو روپے انعام میں دیے جائیں گے۔ اس سے پہلے مدرسے کی جمع کردہ چالیس حدیثوں کا مجموعہ سنانے والوں کو، خواہ وہ مدرسے کے ہوں یا بیرونِ مدرسے کے، انعامات دیے گئے ہیں ۔ اسی طرح امسال بھی مدرسے کی طرف سے ایک سو احادیث
Flag Counter