Maktaba Wahhabi

113 - 335
کا مجموعہ طبع کرایا گیا ہے، اسے یاد کرکے حفظاً مع ترجمہ سالانہ جلسے کے موقع پر سنانے والوں کو نقد انعام دیا جائے گا۔ ان شاء اللہ مدرسین اور ان کے فرائض: 1۔ دار الحدیث کا مدرس وہ عالم ہوگا، جو اعتقاد اور عمل میں اہلِ حدیث ہو یا کم ازکم اس کو بنظرِ استحسان دیکھتا ہو۔ 2۔ ہر ایک مدرس کا فرض ہوگا کہ وہ اپنی زیر تدریس کتابیں پوری تیاری اور مطالعے کے ساتھ پڑھائے اور طلبا کے مطالعے کا اندازہ کرتے ہوئے اس کو مطالعے اور محنت پر مجبور کرے۔ 3۔ مدرسین کا فرض ہوگا کہ وہ تعلیم کے ساتھ طلبا کی تربیت کو مدِنظر رکھیں ، نیز تمام فرائض و سننِ نبوی پر طلبا کو عمل کرانے کی کوشش کریں ۔ 4۔ ہر ایک مدرس کا فرض ہوگا کہ وہ رجسٹر حاضری پر جو مدرسے میں موجود ہوگا، اپنے نام کے مقابل اپنی حاضری مع وقت کے درج کرے۔ 5۔ ہر ایک مدرس کا فرض ہوگا کہ وہ درس کے وقت اپنی جاے معینہ پر موجود رہے۔ 6۔ کسی مدرس کا کوئی گھنٹا اپنے درس کے اوقاتِ معینہ سے خالی ہو تو اس کو اپنی درس گاہ سے اس گھنٹے میں غیر حاضر ہو نا جائز نہیں ۔ اگر ناظم کوئی کام درس یا تحریر کا سپرد کریں تو اس کو انجام دینا ہوگا۔ 7۔ تمام مدرسین پر لازم ہو گا کہ تعلیم کے علاوہ دیگر نگرانی جو دارالحدیث یا طلبا کے متعلق من جانب ناظم ان کو تفویض ہو، اس کی تعمیل کریں ۔ 8۔ ناظم مدرسہ طالب علم کو امتحان داخلے کے لیے، جس مدرس کے سپرد کر دے، اس کا فرض ہوگا کہ طالب العلم کی لیاقت کا اندازہ کرکے جماعت کی تعیین کی رپورٹ ناظم کو کرے۔
Flag Counter