Maktaba Wahhabi

117 - 335
24۔ جو طالب العلم بلا عذر معقول شریک امتحان سالانہ نہ ہوگا، اس کا نام مدرسے سے خارج کر دیا جائے گا۔ 25۔ مدرسے کے کسی طالب العلم کو جب تک وہ اس مدرسے میں داخل ہے، کوئی کتاب دوسری جگہ پڑھنے کی اجازت نہیں ہے، اس لیے کہ مدرسے میں کل کتابوں کی پڑھائی کا بہترین انتظام موجود ہے، نیز مدرسے میں کسی سے ایسی کتابیں پڑھنے کی ممانعت ہے، جو اس کی جماعت میں نہیں ہیں ، ہاں وہ کتابیں پڑھ سکتاہے جو نصابِ مدرسہ میں نہیں ہیں ، لیکن اس کی کتاب کی معاون ہیں ۔ قواعد عمومی: 1۔ جملہ مدرسین و ملازمین کو ناظم کے احکام کی تعمیل واجب ہوگی۔ 2۔ تمام متعلقینِ مدرسہ کو لازم ہوگا کہ ہر ایک اپنے متعلقہ قواعدِ مدرسہ کی پابندی کرے۔ 3۔ چونکہ مدرسے کو سیاسیات سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس لیے وہ شخص جو مدرسے سے تعلق رکھتا ہے، عام ازیں کہ طالب العلم ہو یا ملازم، سیاسیات میں اس کو عملی حصہ لینے کی اجازت نہ ہوگی۔ 4۔ مدرسے کا ایک ڈاکٹر ہوگا، جو مدرسے کے تمام متعلقین کی بیماریوں کا علاج کرے گا اور اس علاج کے جملہ اخراجات کا ذمے دار مدرسہ ہوگا، بشرطیکہ مریض مدرسے کے ڈاکٹر کے زیرِ علاج رہے۔ عموماً یہ ڈاکٹر صاحب روزانہ مدرسے میں آیا کرتے ہیں ۔ 5۔ طلبا کے قیام و طعام کا انتظام بہ ذمہ ناظم ہوگا یا جس کو وہ اپنی طرف سے تجویز کرے، لیکن بہ ذاتِ خود ناظم ہفتہ وار مطبخ کا معاینہ کرے گا۔ 6۔ مدرسہ اس بات کی کوشش کرے گا کہ طلبا کی معلومات میں اضافہ کرنے کے لیے
Flag Counter