Maktaba Wahhabi

138 - 335
باب نمبر 9: تقریر و تحریر کی مشق دارالحدیث رحمانیہ میں دیگر مدارسِ عربیہ کی طرح طلبا کی ایک انجمن تھی، جس کا نام ’’جمعیۃ الخطابۃ‘‘ تھا۔ ابتدائً مدرسے میں تین انجمنیں الگ الگ ناموں سے الگ الگ زبان کے طلبا کے لیے تھیں : 1۔ تہذیب الکلام، اردو خطابت کے لیے۔ 2۔ اصلاح اللسان: بنگالی زبان والوں کے لیے۔ 3۔ تہذیب البیان: پنجابی زبان والوں کے لیے۔ بعد میں (۱۹۳۱ء کے آس پاس) علاقائی و لسانی تعصب سے بچنے کے لیے صرف ایک انجمن ’’تہذیب الکلام‘‘ باقی رکھی گئی، اسی کا نام بعد میں بدل کر ’’جمعیۃ الخطابۃ‘‘ مقرر ہوا۔ مولانا عبد الغفار حسن رحمانی کا بیان ہے کہ میں نے اپنے وقت میں کم عمر طلبا کے لیے تہذیب الاخلاق (یا تہذیب الاطفال) کے نام سے الگ انجمن بھی بنائی تھی۔ دار الحدیث رحمانیہ کی طرف سے شائع ہونے والے رسالہ محدث کے ایک شمارے میں ’’جمعیۃ الخطابۃ‘‘ کا تعارف کراتے ہوئے مولانا نذیر احمد صاحب رحمانی لکھتے ہیں : ’’اس مدرسے کے طلبا کو کتابی لیاقت و استعداد کے ساتھ عملی میدان میں کام کرنے کے لائق بھی بنایا جاتا ہے۔ چنانچہ اس مقصد کے لیے مدرسے میں ایک انجمن ’’جمعیۃ الخطابۃ‘‘ کے نام سے قائم ہے۔ ہر جمعرات
Flag Counter