Maktaba Wahhabi

147 - 335
باب نمبر 10: امتحانات ادارے میں دیگر انتظامات کی طرح امتحانات کا معاملہ بھی بڑا منظم اور چست تھا، چاہے وہ داخلہ امتحان ہو یا پڑھائی گئی کتابوں کے عام امتحانات ہوں ، ہر ایک میں احتیاط، امانت داری اور سختی برتی جاتی تھی۔ اس تعلق سے پہلے داخلہ امتحان کی تفصیلات درج کی جارہی ہیں ، اس کے بعد عام امتحانات کے بارے میں گفتگو ہوگی۔ داخلہ امتحان: دیگر تعلیمی اداروں کی طرح رحمانیہ میں داخلے کے خواہش مند طلبا کا بھی امتحان ہوا کرتا تھا۔ امتحان سے قبل طالب علم کو مدرسے کی جانب سے مہیا کیا جانے والا فارم پر کرنا ہوتا تھا، جیسا کہ مدرسے کے اصول و قواعد میں ذکر ہو چکا ہے۔[1] داخلہ امتحان تقریری ہوتا تھا اور مدرسے کے نصاب میں شامل کتابوں سے امیدوار طلبا سے مطلوبہ جماعت کے اعتبار سے سوالات کیے جاتے تھے۔ مشرقی یوپی کے طلبا کو یہ سہولت حاصل تھی کہ شوال میں نیا تعلیمی سال شروع ہونے سے قبل (اواخر شعبان، رمضان، اوائل شوال میں ) مولانا نذیر احمد صاحب املوی کے گھر پر داخلہ امتحان دے کر اپنا نتیجہ معلوم کر سکتے تھے۔ چنانچہ مولانا نوشہروی رحمہ اللہ مولانا نذیر احمد املوی کے تذکرے میں لکھتے ہیں :
Flag Counter