Maktaba Wahhabi

171 - 335
باب نمبر 13: نشر و اشاعت دار الحدیث رحمانیہ میں تعلیم و تربیت اور دعوت و تبلیغ کے علاوہ نشر و اشاعت کا بھی انتظام تھا۔ اگرچہ آج کے طرز پر علانیہ الگ الگ شعبے الگ الگ ناموں سے مشتہر نہیں تھے، مگر یہ سارے کام بڑے ہی منظم انداز سے انجام پاتے تھے۔ نشر و اشاعت کے غیر علانیہ شعبے سے ایک ماہ وار دینی رسالہ ’’محدث‘‘ کے نام سے شائع ہوتا تھا۔ اس کے علاوہ وقتاً فوقتاً دینی کتابیں بھی شائع ہوتی رہتی تھیں ۔ سطورِ ذیل میں پہلے رسالہ محدث کا قدرے تفصیلی تعارف کرایا جائے گا، بعد ازاں کتابوں کی اشاعت پر روشنی ڈالی جائے گی۔ رسالہ محدث: مدرسے کی طرف سے اس ماہ وار رسالے کی اشاعت کا آغاز محرم الحرام ۱۳۵۲ھ مطابق مئی ۱۹۳۳ء سے ہوا۔ رسالے کے اجرا کا پسِ منظر اس کے اول ایڈیٹر مولانا عبد الحلیم ناظم رحمانی کے سوانح نگار کے الفاظ میں یہ ہے: ’’مولانا عبد الحلیم ناظم رحمانی ۱۹۳۲ء میں رحمانیہ میں مدرس ہوئے۔ مولانا مرحوم نے جب پہلا تدریسی سال بحسن و خوبی انجام دیا اور دوسرے سال رمضان المبارک کی تعطیل گزارنے کے بعد رحمانیہ پہنچے تو ایک رسالہ جاری کرنے کا خیال ظاہر کیا۔ شیخ الجامعہ نے بہت زیادہ
Flag Counter