Maktaba Wahhabi

181 - 335
دینی کتابوں کی اشاعت: نشر واشاعت کے تحت رسالہ محدث کے اجرا کے ساتھ ہی مدرسے کی طرف سے اکثر و بیشتر اسلامی کتابیں بھی شائع کرکے مفت تقسیم کی جاتی تھیں ۔ یہ کتابیں مدرسے کے اساتذہ کی تیار کردہ بھی ہوتی تھیں اور دیگر معروف علما کی بھی۔ اس کے علاوہ کبھی کبھی مولفین کو ان کی کتابوں کی اشاعت کے لیے جزوی یا کلی مدد بھی مدرسے کے فیاض دل مہتمم کر دیا کرتے تھے۔ مولانا نذیر احمد رحمانی شیخ عطاء الرحمن کے انتقال کے بعد ان پر لکھے گئے مضمون میں بیان کرتے ہیں : ’’۔۔۔ اس ماہ وار رسالے کے علاوہ مذہبی، اخلاقی، اصلاحی چالیس حدیثوں کا ایک مجموعہ ترجمے کے ساتھ ’’اربعین رحمانی‘‘ کے نام سے تین حصے شائع کرائے اور ساتھ ہی یہ اعلان بھی کر دیا کہ جو شخص ان حدیثوں کو مع ترجمے کے اسی کے مطابق یاد کرکے مدرسے کے سالانہ جلسے میں سنا دے گا، اس کو مناسب انعام سے خوش کیا جائے گا۔ چنانچہ دہلی اور بیرونِ دہلی کے بہت سے لوگوں نے سنا سنا کر انعامات حاصل کیے۔ ’’رفع الیدین (متنازع فیہ) کے متعلق ایک محققانہ کتاب جناب مولانا حافظ محمد صاحب گوندلانوالا (پنجاب) نے ’’التحقیق الراسخ في أن أحادیث رفع الیدین لیس لھا ناسخ‘‘ کے نام سے لکھی، لیکن طباعت کا کوئی انتظام نہ ہونے کی وجہ سے خطرہ تھا کہ کہیں گوشۂ گم نامی میں نہ رہ جائے۔ اس لیے میاں صاحب مرحوم نے اس دو سو صفحے کی لمبی کتاب کو بھی بہ ذاتِ خود چھپوا کر مفت تقسیم کیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں کا مجموعہ ’’الحزب المقبول‘‘ نامی اور ’’تقویۃ الإیمان‘‘ تو
Flag Counter