Maktaba Wahhabi

182 - 335
بار بار چھپیں اور ہزارہا کی تعداد میں ملک میں تقسیم ہوئیں اور ہو رہی ہیں ۔ مطرق الحدید، میلاد مروجہ وغیرہ کتابیں بھی تقسیم کیں ۔ قرآن مجید مترجم اور غیر مترجم تو ہزاروں اﷲ کی راہ میں بانٹ دیے۔ ’’مولانا محمد صاحب ایڈیٹر اخبار محمدی دہلی کو ’’دین محمدی‘‘ اور ’’رسول اﷲ کے خطبات‘‘ کی اشاعت کے موقع پر تین تین سو روپے نقد مرحمت فرمائے۔‘‘[1] اس سلسلے کی ایک دوسری خبر بھی ملاحظہ ہو: ’’مفت‘‘ ’’موجودہ مہتمم صاحب مدظلہ نے کتاب ’’نکاحِ محمدی‘‘ از تصانیف مولانا محمد صاحب ایڈیٹر اخبار محمدی دہلی چھپوالی ہے۔ یہ کتاب پورے ایک سوصفحات کی ہے، اس میں دو سو دلیلوں سے ثابت کیا ہے کہ ایک ساتھ جو تین طلاقیں دی جائیں ، وہ شرعا ایک ہی شمار ہوتی ہیں ۔۔۔ مصنف صاحب سے بہ قیمت بارہ آنے ملتی ہے اور صرف ایک آنہ محصول ڈاک کے لیے بھیج کر آپ اس پتے سے اس کار آمد اور مفید کتاب کو مفت حاصل کر سکتے ہیں ۔ پتا یہ ہے: مہتمم صاحب مدرسہ رحمانہ ، صدر دہلی۔‘‘ [2] رسالہ محدث کے خریداروں کو مدرسے سے شائع ہونے والی مطبوعات مفت بھیجی جاتی تھیں ۔ ملاحظہ ہو درج ذیل خبر : ’’ اربعین رحمانی مفت‘‘ ’’جناب میاں صاحب شیخ عطاء الرحمن صاحب مہتمم مدرسہ دار الحدیث رحمانیہ دہلی نے چالیس حدیثوں کے مجموعے کی ایک کتاب عربی مع اردو
Flag Counter