Maktaba Wahhabi

184 - 335
باب نمبر 14: طلبا۔۔۔ حقوق اور واجبات مدرسے کے انتظامی امور سے متعلق تفصیلات کے تذکرے کے بعد اب وہاں کے طلبا کے کوائف و حالات ذکر کیے جارہے ہیں ۔ اس ضمن میں طلبا کی تعداد، ان کی قومیت، مدرسے کی طرف سے ملنے والی سہولیات، انعامات، مدرسے کی طرف سے ان پر نافذ ہونے والے قوانین اور دیگر تفصیلات درج کی گئی ہیں ۔ اس کے بعدطلبا کی کار کردگی اوران کو ملنے والی سہولیات کے نتائج وثمرات بھی جاننے کوشش کی گئی ہے۔ طلبا کی تعداد: مدرسے میں طلبا کی تعداد کیا ہوتی تھی؟ اس کا اندازہ درج ذیل اقتباسات سے کیا جا سکتا ہے: مولانا ابو یحییٰ امام خاں نو شہروی نے ’’تراجم علماے حدیث ہند‘‘ میں لکھا ہے: ’’ایک وقت میں بقدر ۸ کے اساتذہ اور طلبا جس قدر آسکیں ۔‘‘[1] مولانا نوشہروی نے اپنی دوسری کتاب ’’ہندوستان میں جماعتِ اہل حدیث کی علمی خدمات‘‘ میں لکھا ہے: ’’تلامذہ بیک وقت ۸۰ تا ۹۰۔‘‘[2] ’’جماعت اہلِ حدیث کی تدریسی خدمات‘‘ میں دارالحدیث رحمانیہ کے تعارف میں لکھا ہے:
Flag Counter