Maktaba Wahhabi

305 - 335
باب نمبر 25: منظوم تاثرات ٭ مولانا عبد الحلیم ناظم صدیقی رحمانی (سابق استاذدارالحدیث رحمانیہ ومدیر رسالہ محدث) دار الحدیث رحمانیہ گلشن رحمانیہ، اے نو بہار مقتدر مرحبا ! کس شان سے عالم میں ہے تو جلوہ گر تو نے ایسے سیکڑوں پیدا کیے لعل و گہر جن کے علم وفضل سے خیرہ ہے دنیا کی نظر کامیابی چومتی ہے فخر سے تیرے قدم قابل صد آفریں ہے یہ تیرا جاہ وحشم ایسی راحت، ایسی شفقت اور پھر علمی کمال واقعی ’’رحمانیہ ‘‘ ہے درس گاہ بے مثال بالیقیں ، ناظم ہے یہ دار الحدیثی شاہراہ ہند میں بتلائے مجھ کو کوئی ایسی درس گاہ [1] ٭ جناب محمد ایوب ناعم الہ آبادی: دار الحدیث رحمانیہ کے جلسہ منعقدہ ۲۷ ؍ اکتوبر (۱۹۳۳ ؁ء ) میں پڑھی گئی نظم :
Flag Counter