Maktaba Wahhabi

318 - 335
باب نمبر 27: دار الحدیث رحمانیہ کی عمارت کا مشاہدہ دار الحدیث رحمانیہ دہلی کے احوال و کوائف اور اس کی قدرے مفصل تاریخ اپنے اختتام کو پہنچی۔ اس ضمن میں یہ بات گزری تھی کہ مدرسے کے بند ہو جانے اور اس کی عمارت سرکاری تحویل میں چلے جانے کے بعد اس میں ایک سرکاری اسکول بنام ’’شفیق میموریل اسکول‘‘ قائم ہوا، جو آج بھی جاری و ساری ہے۔ راقم کو کتابوں اور مجلات و رسائل وغیرہ سے مدرسے سے متعلق معلومات اکٹھا کرتے ہوئے بار بار اس تاریخ ساز مدرسے کی عمارت جو خوش قسمتی سے ابھی تک موجود ہے اور اپنی قدیم روشن تاریخ کی خاموش حکایت بیان کر رہی ہے، اس عمارت اور اس کے در و دیوار کے مشاہدے سے قلب و نظر کو تسلی پہنچانے کی شدید خواہش جنم لیتی رہی، اس دوران میں دہلی میں مقیم علم دوست احباب و متعارفین نے بھی اس سلسلے میں تعاون کا وعدہ کیا اور راہنمائی کی پیش کش کی۔ اﷲ تعالیٰ ان تمام حضرات کو جزاے خیر دے۔ دہلی کے ایک سفر میں محترم مولوی عبد الحق سلفی غازی پوری صاحب جو مسجد اہل حدیث پل بنگش دہلی میں قیام پذیر ہیں ، ان سے ملاقات اور ان کی عیادت کی غرض سے ان کے یہاں جانا ہوا۔ موصوف بھی ان کرم فرماؤں میں شامل تھے، جنھوں نے دار الحدیث رحمانیہ کی عمارت کی زیارت کرانے کی پیش کش کی تھی، بلکہ یہ بھی ذکر کیا تھا کہ مدرسہ ان کی جائے قیام سے بہت قریب ہے۔ وہ جمعرات کا دن تھا، میں بوقت نماز مغرب مسجد اہل حدیث پل بنگش پہنچا، نماز سے فراغت اور میزبان موصوف
Flag Counter