Maktaba Wahhabi

332 - 335
شعبہ دار الافتاء: روز مرہ کے شرعی مسائل کے حل میں اہلِ حدیث اور دیگر مسالک میں واضح فرق یہ ہے کہ اہلِ حدیث اپنے فتاویٰ میں بنیاد صرف قرآن اور حدیث کو بناتے ہیں ، جب کہ ائمہ کے اقوال و آرا کی حیثیت ثانوی ہوتی ہے، جب کہ دیگر مسالک کے فتاویٰ میں اپنے اپنے ائمہ کے اقوال کو اساس قرار دیا جاتا ہے اور قرآن و حدیث کو ثانوی حیثیت دی جاتی ہے، جس کے سبب بہت سی قباحتیں سامنے آتی ہیں ۔ جامعہ کے دار الافتاء میں شیخ الحدیث مفتی محمد یوسف محمدی قصوری صاحب اور دیگر اساتذہ مولانا محمد افضل سردار صاحب، مولانا حفیظ الرحمن قدر صاحب، مولانا عبداللطیف اختر صاحب اور قاری محمد اشرف رحمانی صاحب عوام الناس کو درپیش مسائل کا قرآن و حدیث کی روشنی میں حل فرماتے ہیں ، جس کی بدولت سیکڑوں گھر اُجڑنے سے اور بے شمار خاندان برباد ہونے سے محفوظ ہو چکے ہیں ، جب کہ آخری کلاس کے طلبا کو فتاویٰ نویسی کی تربیت دی جاتی ہے۔ شعبہ نشر و اشاعت: دینِ اسلام کی ترویج کا ایک موثر ذریعہ تحریر بھی ہے۔ تعلیم یافتہ باشعور طبقہ دلائل و براہین سے مزین حق و صداقت پر مبنی دعوت سے لا محالہ متاثر، بلکہ مستفیض بھی ہوتا ہے۔ اس مقصد کے لیے شعبہ نشر و اشاعت کی طرف سے مختلف مواقع کی مناسبت سے پمفلٹس، اشتہارات اور کتابچے شائع کیے جاتے ہیں ۔ شعبہ دعوت و تبلیغ: دین کی دعوت و تبلیغ انبیاء علیہم السلام کا مشن ہے۔ وحی کا سلسلہ منقطع ہوجانے کے بعد یہ ذمے داری علماے کرام کی ہے۔ اس ذمے داری سے عہدہ برآ ہونے کے لیے طلبا کو تیار کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے ہر جمعرات کے روز اساتذہ کی نگرانی میں
Flag Counter