Maktaba Wahhabi

333 - 335
تربیتی و اصلاحی اجلاس منعقد ہوتا ہے، جس میں طلبا کو تقریر کی تربیت و مشق کرائی جاتی ہے اور وقتاً فوقتاً مختلف موضوعات پر تقریری مقابلہ کرایا جاتا ہے اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کی حوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے، جس کی وجہ سے جامعہ کے اساتذہ کے ساتھ ساتھ آخری جماعتوں کے طلبا بھی مختلف مساجد میں خطباتِ جمعہ اور دروسِ قرآن و حدیث کے ذریعے یہ فریضہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں ۔ لائبریری: علمی استفادہ کے لیے جامعہ میں عظیم الشان لائبریری قائم ہے، جس میں مختلف زبانوں میں مختلف موضوعات پر ہزاروں کتابیں موجود ہیں ، جن میں بعض قدیم و نایاب نسخے بھی شامل ہیں ۔ کمپیوٹر کی تعلیم (Information Technology) الحمدﷲ! جامعہ میں باقاعدہ I-T کا شعبہ اور کمپیوٹر لیب تیار کیا گیا ہے۔ اس شعبے کے انچارج حافظ محمد خالد معرفانی صاحب ہیں ، جس میں طلبا کو کمپیوٹر کی تعلیم سے روشناس کرایا جاتا ہے اور کمپیوٹر کے مختلف کورسز کرائے جاتے ہیں ، تاکہ وہ دینی علوم کے ساتھ ساتھ جدید علوم سے بھی آگاہی حاصل کر کے دعوت و تبلیغ کے میدان میں جدید ایجادات سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں ۔ خدمتِ خلق: سفید مسجد کلینک میں ہر ماہ ہزاروں مریض انتہائی ارزاں علاج معالجے سے مستفید ہوتے ہیں ۔ علاوہ ازیں ہر سال اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ یہ قربانی علماے کرام کی زیرِ نگرانی شرعی اصولوں کے مطابق کی جاتی ہے۔ نیز خواتین کی دینی تربیت کے لیے بعد نمازِ عصر ترجمہ و تفسیر قرآن کا اہتمام کیا گیا ہے۔
Flag Counter