Maktaba Wahhabi

334 - 335
جلیل القدر اساتذہ کی خدمات: اس ادارے کو بے شمار جلیل القدر علماے کرام و اساتذۂ عظام سے تدریسی خدمات انجام لینے کا شرف حاصل ہے۔ جامعہ میں جن اکابر علما، اہلِ علم و فضلا نے تدریسی فرائض انجام دیے ہیں ، ان میں شیخ المعقولات و المنقولات مولانا حاکم علی رحمانی دہلوی، شیخ الحدیث مولانا محمد یونس دہلوی، علامہ یوسف کلکتوی، مولانا عبدالجبار، مولانا محمد اسحاق خائف، مولانا عبدالحنان بہاری، مولانا عبدالوکیل خطیب، مولانا عبدالغفار حسن، مولانا عبدالعزیز فیصل آبادی، مولانا کرم الدین سلفی، مولانا مفتی محمد صدیق محمدی، مولانا عبدالحق حقانی رحمہم اللہ اور علامہ عبداﷲ ناصر رحمانی حفظہ اللہ وغیرہ قابلِ ذکر ہیں اور آج بھی شیخ الحدیث مفتی محمد یوسف محمدی قصوری حفظہ اللہ کی سربراہی میں تجربہ کار محنتی اور مشفق اساتذہ کی ٹیم قرآن و حدیث کی تعلیم دینے میں مصروفِ عمل ہے۔
Flag Counter