Maktaba Wahhabi

65 - 335
حبیب الرحمن بھائیوں میں چھوٹے تھے۔ آپ کے بارے میں رسالہ محدث میں درج ذیل خبر شائع ہوئی تھی، جس سے آپ کے بلند مقام و مرتبے کا پتا چلتا ہے: مبارک باد: عالی جناب محترم شیخ حاجی عبدالوہاب صاحب (مہتمم مدرسہ دارالحدیث رحمانیہ دہلی) کے برادر خورد محترم جناب خاں صاحب شیخ حبیب الرحمن صاحب میونسپل کمشنر ایک عرصے سے آنریری مجسٹریٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ مقدمات کے فیصلے آپ جس قابلیت، قانونی نکتہ سنجی اور عدل و انصاف کے ساتھ فرماتے ہیں ، اس کا چرچا دہلی کی پبلک میں عام طور پر پایا جاتا ہے۔ لوگ آپ کے اخلاق اور انصاف کے بے حد مداح ہیں ۔ آپ کی اسی نیک نامی کو دیکھتے ہوئے حکومت نے آپ کے اس اعزاز کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے مزید دو سال کے لیے مجسٹریٹ درجہ دوئم کے اختیارات دے دیے ہیں ۔ ہم حکومت کی اس قدردانی کی تعریف کرتے ہیں اور جناب شیخ صاحب موصوف کی خدمت میں مدرسے کے جملہ اسٹاف و متعلقین کی طرف سے ہدیہ مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اﷲ تعالیٰ آپ کو روز افزوں ترقیاں عطا فرمائے اور ملک و قوم کی بہتر سے بہتر خدمتیں انجام دینے کی توفیق بخشے۔ آمین۔ (ایڈیٹر) [1] ٭٭٭
Flag Counter