Maktaba Wahhabi

137 - 717
مولانا محمد اشرف شرف الحق ڈیانوی (وفات: ۱۵ محرم ۱۳۲۶ھ/ ۱۹۰۸ء) مولانا ابو عبد الرحمن شرف الحق محمد اشرف بن امیر علی ڈیانوی جلیل القدر عالم اور بلند پایہ محدث و مدرس تھے۔ اپنے برادرِ اکبر محدث شہیر علامہ ابو الطیب شمس الحق ڈیانوی عظیم آبادی کے علمی امور میں سب سے بڑے معاون تھے۔ علامہ شمس الحق غیر معمولی علم و فضل کے حامل تھے اور اللہ رب العزت نے انھیں بڑی عزت و ارجمندی عطا فرمائی تھی۔ ان کے بھائی ہونے کی حیثیت سے مولانا اشرف نے بھی ان کے بڑے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، مگر مولانا شمس الحق کے تذکرے کے سامنے خود ان کا اپنا ذکر ماند پڑ گیا اور افسوس کہ علمی دنیا ان کی شخصیت سے کماحقہ واقف نہ ہو سکی۔ ولادت: مولانا محمد اشرف ۳ ربیع الثانی ۱۲۷۵ھ کو پیدا ہوئے۔[1] کسبِ علم: مولانا کے اساتذہ وہی ہیں جو ان کے بڑے بھائی علامہ شمس الحق کے ہیں اور مولانا نے کسبِ علم کے تمام مراحل اسی طرح طے کیے جس طرح ان کے بھائی نے کیے تھے۔ مولانا ابو عبداﷲ محمد زبیر ڈیانوی لکھتے ہیں : ’’آپ نے بھی جملہ کتب اپنے اخ اکبر کے ہمراہ حاصل کیا ہے۔ انھیں اساتذہ کرام سے جن سے آپ کے اخ اکبر جناب مولانا شمس الحق صاحب نے تحصیل کیا ہے۔ الف با سے لے کر انتہائے تحصیل تک انھیں کے ساتھ پڑھا اور کبھی کسی حالت میں خواہ حضر ہو یا سفر
Flag Counter