Maktaba Wahhabi

177 - 717
۱۸۸۰ء سے طبع ہوئی، تعدادِ صفحات ۲۲ ہے۔ کتاب ہماری نظر سے نہیں گزری۔ ڈاکٹر مظفر اقبال لکھتے ہیں : ’’عدمِ تقلید کے جواز میں کتاب و سنت سے دلیلیں پیش کی گئی ہیں ۔ عبارت سادہ اور عام فہم ہے۔‘‘[1]  رحمتِ علیم: 5 یآأیھا الناس بتوفیق أحادیث اللباس۔ 6 اھتداء الأحناف في ا قتداء أصحاب الخلاف۔ وفات: دبستانِ نذیریہ کے اس مایہ ناز رکن، دیارِ ہند کے اس جلیل القدر عالمِ دین، رفیع المرتبت محدث و مفسر، بلند پایہ فقیہ و مدرس اور ماہرِ فلکیات و ریاضی نے ۲۰ محرم الحرام ۱۳۰۶ھ بروز جمعۃ المبارک محلہ پاتو کی باغ دیوان محلہ، عظیم آباد میں وفات پائی۔ ان کے ایک تلمیذِ خاص مولانا عبد الغنی لعل پوری نے ’’یآأیھا العلیم ادخل جنتي‘‘ سے تاریخِ وفات ۱۳۰۶ ہجری نکالی ہے۔[2] 
Flag Counter