Maktaba Wahhabi

218 - 717
لکھی جو بڑی مقبول ہوئی۔ ۲۶ رمضان المبارک ۱۲۷۶ھ کو وفات پائی۔ مولانا احمدی کی صاحبزادی سے شادی ہوئی جن سے دو صاحبزادے پیدا ہوئے: مولانا محمد یحییٰ اور مولوی وارث محی الدین۔[1] مولانا محمد یحییٰ پھلواروی: مولانا محمد یحییٰ ۵ ذی الحجہ ۱۲۲۶ھ کو پیدا ہوئے۔ کتبِ درسیہ کی تکمیل اپنے چھوٹے چچا مولانا محمد حسین سے کی۔ طویل عمر پائی اور بے شمار طلابِ علم کو مستفید کیا۔ ۶ رمضان المبارک ۱۳۱۷ھ کو وفات پائی۔ تین شادیاں کیں ۔اللہ نے تین صاحبزادے اور ایک بیٹی عطا کی۔ ان کے صاحبزادے مولانا عنایت رسول تھے۔[2] مولاناعنایت رسول پھلواروی: مولانا عنایت رسول ۹ ربیع الاول ۱۲۴۸ھ کو پیدا ہوئے۔ کتبِ درسیہ اپنے والد سے پڑھیں ۔ ۱۲۷۹ھ میں فریضۂ حج ادا کیا۔ ۹ رجب المرجب ۱۲۸۱ھ میں جواں سالگی میں وفات پائی۔ اللہ نے تین بیٹے عطا کیے تھے: مولانا شاہ علی نعمت، مولوی علی محی الدین اور مولوی عبد الحمید۔[3] یہاں مولانا شاہ علی نعمت کے تفصیلی حالات رقم کرنا مقصود ہیں ۔ ولادت و طفولیت: مولانا کی ولادت با سعادت ۷ رجب المرجب ۱۲۷۲ھ کو پھلواری میں ہوئی۔صرف نو (۹) برس کی عمر میں ۹ رجب ۱۲۸۱ھ کو داغِ یتیمی سے آشنا ہوئے، جس کے بعد اپنے دادا بزرگوار مولانا محمد یحییٰ پھلواروی کے زیرِ تربیت شعور کی منزلیں طے کیں ۔ کسبِ علم کے مختلف مراحل: مولانا نے ابتدائی تعلیم اپنے دادا بزرگوار مولانا محمد یحییٰ سے حاصل کی۔ کتبِ درسیہ کی تکمیل
Flag Counter