Maktaba Wahhabi

226 - 717
کہ تو اب پھلواری نہیں رہی، بلکہ موسم خزاں کی ایک کیاری ہے۔ اچھا نااُمید مت ہو: {لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللّٰهِ }، {لَعَلَّ اللّٰهَ يُحْدِثُ بَعْدَ ذَلِكَ أَمْرًا }۔‘‘[1] وفات: دیارِ ہند کے اس جلیل القدر عالمِ دین، حاذق طبیب اور شاعر نے بعارضۂ طاعون ۲۰ شوال ۱۳۳۱ھ بمطابق ستمبر ۱۹۱۳ء کو پھلواری میں وفات پائی اور مقبرہ مجیبیہ میں تدفین عمل میں آئی۔[2] 
Flag Counter