Maktaba Wahhabi

29 - 717
روایات قائم کیں ۔ مولانا ولایت علی، مولانا عنایت علی، مولانا عبداللہ، مولانا یحییٰ علی، مولانا احمد اللہ، مولانا عبد الرحیم (صاحبانِ صادق پور) نے اپنی زندگیاں تحریکِ نفاذِ اسلامی کی خاطر وقف کر دیں ۔ برطانوی عہد میں ہندوستان کے واحد ہندوستانی گورنر جنرل سر علی امام کا تعلق بھی کرائے پر سرائے (پٹنہ) سے تھا۔تقسیمِ ہند کے بعد جمہوریہ ہندوستان کے پہلے صدر راجندر پرشاد پٹنہ سے تعلق رکھتے تھے۔ علم و دانش کی دنیا میں بھی فرزندانِ بہار نے نمایاں حصہ لیا۔ آریا بھٹ جیسا ماہرِ فلکیات، حکیم بیدپا مصنف ’’ کلیلہ و دمنہ‘‘ جیسا معلمِ اخلاق، ہندی منطق کا بانی گوتم رشی، چانکیہ (کوٹلیہ) مصنف ’’اَرتھ شاستر‘‘جیسا ماہرِ سیاست اسی خطے سے تعلق رکھتے تھے۔
Flag Counter