Maktaba Wahhabi

302 - 717
24 ’’ تنویر الایقان لصاحب وجہۃ القرآن‘‘: یہ کتاب بھی بسلسلہ تردیدِ عیسائیت ہے۔ 25 ’’اربع عناصر در افشاء قید پوادر‘‘: مولانا مستقیم سلفی کے مطابق یہ کتاب غیر مطبوع ہے اور اس کا سنۂ تصنیف ۱۳۰۳ھ ہے۔[1] جیسا کہ گذشتہ صفحات میں عرض کیا گیا ہے مولانا عبدالغفور کے ایک ہم نام معاصر دانا پور سے تعلق رکھتے ہیں ۔ بایں وجہ ایک کتاب ’’خلاصۃ المفردات‘‘ کی تصنیفی نسبت کے بارے میں بالیقین نہیں کہا جا سکتا کہ وہ ان دو بزرگوار میں سے کس کی تصنیف ہے۔ وفات: ارضِ ہند کے اس جلیل القدر عالم، نامور مدرس، بلند پایہ مبلغ اور مصنف نے ۸ ذی الحجہ ۱۳۳۳ھ بمطابق اکتوبر ۱۹۱۵ء بروز دو شنبہ (پیر) کو دانا پور میں وفات پائی۔ مولانا ابراہیم خلیل فیروز پوری نے بلدۂ سندھ کو مولانا عبد الغفور کا مقامِ وفات تحریر کیا ہے،[2] جو درست نہیں ۔[3] 
Flag Counter